Skip to main contentSkip to footer

برطانیہ کے ورک ویزا کی نئی پالیسی کا مسودہ تیار

برطانیہ کے ورک ویزا اور امیگریشن قوانین

برطانوی حکومت نے ملک میں لیبر مارکیٹ کے مسائل اور رہائشی بحران پر قابو پانے کے لیے تارکینِ وطن کے لیے ورک ویزا کے قوانین میں بڑی اور دور رس تبدیلیوں کا حتمی مسودہ تیار کر لیا۔ برطانوی وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ بلیو پرنٹ کے مطابق صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کے علاوہ دیگر تمام غیر ضروری غیر ملکی ورکرز کی اسناد اور ملازمت کے معاہدوں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ضابطے میں لایا جا سکے۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے 30 وزرائے کونسل کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو ہنرمند افراد کی ضرورت ضرور ہے، لیکن بے قابو مائیگریشن نے مقامی سطح پر تنخواہوں کے توازن اور پبلک سروسز کو شدید دبا سے دوچار کر رکھا ہے جسے اب متوازن بنانا ناگزیر ہو چکا۔ تجارتی حلقوں نے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض مخصوص شعبوں میں کارکنوں کی شدید قلت کے باعث کاروباری اداروں کو کام چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

کاروباری افراد کو 300ارب روپے کی مالیاتی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ
امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سپرد خاک
پچھلی پوسٹ
کاروباری افراد کو 300ارب روپے کی مالیاتی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ