پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس (آج) منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف کریں گے
کاروباری افراد کو 300ارب روپے کی مالیاتی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سرکاری حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا۔اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا جائے گا جب کہ علاقائی روابط اور اہم توانائی منصوبوں پر پیش رفت بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن اور ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی، جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے 30 وزرائے کونسل کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو نئی تقویت دینے اور ادارہ جاتی تعاون مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے، کمیشن کا پانچواں اجلاس 17 اور 18 اگست 2017 کو اشک آباد میں منعقد ہوا تھا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ، خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جب کہ چھٹے اجلاس کا انعقاد دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

