ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1504ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 876افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔937معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
پاکستانی نوجوان نے 37 سال سے لاپتہ جہاز کا ملبہ تلاش کرلیا
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں1005ڈرائیوز،72کم عمرڈرائیور، 651مسافر اور180پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت332متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد105حادثات میں 121متاثرین کے ساتھ دوسر ی ملتان93حادثات میں 108متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1836متاثرین میں 1437مرد اور399خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں391افراد کی اوسط عمر18سال سے کم929افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 516 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1595موٹرسائیکلز،83 آٹورکشے، 162کاریں،35وین،22مسافر بسیں،43ٹرک اور74دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

