Skip to main contentSkip to footer

پاکستانی نوجوان نے 37 سال سے لاپتہ جہاز کا ملبہ تلاش کرلیا

پاکستانی نوجوان نے 37 سال سے لاپتہ جہاز کا ملبہ تلاش کرلیا

پاکستانی طالب علم نے 37 سالہ قبل حادثے کا شکار ہوکر لاپتہ ہونے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے 404 کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالب علم صبیح راجپوت نے طویل تحقیق اور گوگل سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ طیارے کا ممکنہ سراغ لگایا جس کے مطابق طیارے کا ملبہ تاجکستان میں ہے۔نوجوان کے مطابق گوگل ارتھ کی مدد سے 37 سال پرانے فضائی معمے کا ممکنہ سراغ مل گیا ہے اور پی آئی اے کی گلگت سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 404 کا ملبہ تاجکستان میں ہونے کا امکان ہے۔نوجوان صبیح علی راجپوت کے مطابق لاپتہ فوکر طیارے کا ملبہ واخان کے قریب ایک پہاڑ کی چوٹی پر موجود ہے، گوگل ارتھ اور سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے لاپتہ طیارے کے ممکنہ مقام کا تعین کرلیا۔صبیح علی راجپوت نے کہا کہ 37 سال پرانے فضائی معمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کرنے کی کوشش کی

ناسا کا خلائی جہاز 14سال بعد واپسی کے قریب، ملبہ زمین پر گرے گا

پہلے مرحلے میں طیارے کے فیول ٹینکس میں موجود ایندھن کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقی عمل شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ گوگل ارتھ پر طویل تحقیق کے بعد آبادی سے دور دشوار گزار پہاڑی مقام پر ممکنہ ملبے کی نشاندہی پی کے 404 کے ملبے کی نشاندہی کا دعوی درست ثابت ہوا تو 37 سال پرانا راز کھل سکتا ہے، طیارے نیممکنہ طور پر خراب موسم کے باعث گلگت واپسی کی کوشش کی، تاجکستان کیسے چلا گیا یہ ماہر ہوابازی ہی بتاسکتے ہیں۔اس پر ماہر ہوا باز عمران اسلم خان نے کہا کہ صبیح راجپوت کی تحقیق اور نشاندہی کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچ ممکن ہے، حکومت ہیلی کاپٹرز اور کوہ پیمائوں کی مدد سے ممکنہ مقام پر سرچ آپریشن کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس ملنے سے 37 سال پرانے فضائی حادثے کی حقیقت سامنے آسکتی ہے۔ عمران اسلم کے مطابق گلگت سے اسلام آباد کے فضائی راستے پر موسم انتہائی تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں پہاڑ کے لیول 30 تا 50 ہزار فٹ پر موسمی تبدیلی طیاروں کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طیارے کے ایندھن ختم ہونے کا تاثرٹھیک نہیں ہے البتہ تیکنیکی خرابی اور پہاڑ سے ٹکرانے کے امکانات ہوسکتے ہیں، اس دور کے طیاروں میں جدید موسمی ریڈارز کی سہولت موجود نہیں تھی۔

سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا

انہوں نے کہا کہ بلیک باکس کی بازیابی سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ پی کے 404 کے حادثے کی تحقیقات مستقبل میں ایسے فضائی حادثات سے بچا میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 404نے 25 اگست کی الصبح گلگت سے اسلام آباد کے اڑان بھری تھی جس کے بعد فوکر 27 ساختہ طیارہ اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے برف پوش پہاڑوں میں پراسرارطور پرلاپتہ ہوگیا تھا۔ پروازمیں سوار 54 مسافروں میں2غیرملکی بھی سوارتھے۔اس دورمیں خراب موسم کے باوجود پاکستان ائیرفورس نیجہازوں کے ذریعے کئی روز تک سرچ آپریشن کیا تھا، حادثے کے کئی عرصے کے بعد بھی کوہ پیماوں کے ذریعے برف پوش چوٹیوں اور پہاڑوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

 

برطانوی غوطہ خوروں نے قذاقی حملے کے شکار تاریخی جہازکا ملبہ دریافت کرلیا

اگلی پوسٹ
شمالی کوریا کے ہیکرز جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے 400ملین ڈالر لے اڑے
پچھلی پوسٹ
بلغاریہ میں قدیم رومی دور کا زیرِ زمین تھیٹر اور قیمتی نوادرات دریافت