Skip to main contentSkip to footer

سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا

سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا

ماہرینِ فلکیات نے ملکی وے کہکشاں میں ایک ایسا سفید بونا ستارہ دریافت کیا ہے جس کے گرد سیاروں کا ملبہ 2 الگ الگ حلقوں کی شکل میں گردش کر رہا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق یہ غیر معمولی دریافت اس بات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ اربوں سال بعد سورج کے اختتام پر ہمارے نظامِ شمسی کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق سفید بونا ستارہ، جسے J13281450 کا نام دیا گیا ہے، زمین سے تقریبا 1600 نوری سال کے فاصلے پر برج سنبلہ میں واقع ہے، اس کے گرد موجود ملبے کی 2 حلقوں پر مشتمل ساخت پہلے مشاہدہ کیے گئے ایسے ستاروں سے مختلف ہے

مزید 9 ادویات اور مائوتھ واش جعلی نکلے، الرٹ جاری

جہاں اب تک صرف ایک حلقہ دریافت ہوا تھا۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 2 سیاروی یا چھوٹے پتھریلے اجسام اس ستارے کے گرد موجود ملبے کے حلقوں میں شامل ہیں اور ستارے کی تباہ کن تبدیلی کے باوجود بچنے میں کامیاب رہے۔یہ مشاہدات یورپی سدرن آبزرویٹری کی چلی میں قائم انتہائی بڑی دوربین (ویری لارج ٹیلی اسکوپ) کے ذریعے کیے گئے، اس دریافت سے قبل ماہرینِ فلکیات نے 21 سفید بونا ستاروں کے گرد سیاروی ملبے کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تاہم ان سب کے گرد ملبے کی صرف ایک ڈسک دیکھی گئی تھی۔نئی تحقیق کے مصنف اور چلی کی یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات فیلپے لاگوس ویلیچس کے مطابق یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ ستارے کے خاتمے کے بعد اس کے سیاروی نظام کی باقیات توقع سے کہیں زیادہ پیچیدہ ساخت رکھ سکتی ہیں۔

امریکا، جنسی زیادتی کے بعد2لڑکیوں کے قتل کا معمہ 50سال بعد حل

ماہرین کے مطابق اب سے اربوں سال بعد سورج اپنا ایندھن ختم ہونے پر پھیل کر سرخ دیو (ریڈ جائنٹ) بن جائے گا اور بالآخر اپنی بیرونی تہیں جھاڑ کر ایک انتہائی کثیف سفید بونا ستارہ رہ جائے گا۔اس دوران نظامِ شمسی کے بعض سیارے تباہ ہو جائیں گے، جبکہ کچھ ممکنہ طور پر بچ سکتے ہیں۔ دریافت ہونے والے سفید بونا ستارے کی کمیت سورج کے مقابلے میں تقریبا 47 فیصد ہے، تاہم اس کا پورا مادہ زمین کے تقریبا برابر قطر میں سمٹا ہوا ہے۔یہ تحقیق سائنسی جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہوئی ہے۔

 

امریکی پائلٹ کی آسمان پر جی ٹی اے 6 کا دیوہیکل خاکہ بنانے کیلئے 8 گھنٹے کی پرواز

اگلی پوسٹ
نیوزی لینڈ میں سیاسی بحران عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی
پچھلی پوسٹ
امریکی پائلٹ کی آسمان پر جی ٹی اے 6 کا دیوہیکل خاکہ بنانے کیلئے 8 گھنٹے کی پرواز