Skip to main contentSkip to footer

نیوزی لینڈ میں سیاسی بحران عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی

نیوزی لینڈ میں سیاسی بحران عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی

نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی جس کے بعد ملک میں سیاسی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ حکومت سازی کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد اور مذاکرات کا امکان بڑھ گیا ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کی حکمران جماعت نیشنل پارٹی نے 42 نشستیں حاصل کی ہیں، تاہم حکومت بنانے کے لئے درکار سادہ اکثریت سے 19 نشستیں کم ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی 36 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔انتخابی نتائج کے مطابق گرین پارٹی نے 16، اے سی ٹی نے 13، نیوزی لینڈ فرسٹ نے 12، اپرچیونٹی پارٹی نے 7 جبکہ ماری عوام کی نمائندگی کرنے والی جماعت تی پاتی ماری نے 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔

امریکی پائلٹ کی آسمان پر جی ٹی اے 6 کا دیوہیکل خاکہ بنانے کیلئے 8 گھنٹے کی پرواز

نیشنل پارٹی اپنے اتحادیوں اے سی ٹی اور نیوزی لینڈ فرسٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے، تاہم اس کے لئے اتحادی جماعتوں کے درمیان معاہدہ ضروری ہوگا۔دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ کرس ہپکنز نے شکست تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورت حال ابھی کچھ وقت تک غیر واضح رہے گی۔وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے انتخابی مقابلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کرس ہپکنز کو مبارکباد دی اور کہا کہ حتمی نتائج آنے تک ان کی حکومت عبوری طور پر کام جاری رکھے گی، جس کے بعد بامعنی مذاکرات ممکن ہوں گے۔کرس ہپکنز کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے

پاکستان کی آبادی میں 7 گنا اضافہ ہوگیا

تاہم اس فیصلے کی مکمل تصویر واضح ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ نئی پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کو سمجھوتے، باہمی تعاون اور مشترکہ نکات تلاش کرنے کی ضرورت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں 99 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اور دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان ووٹوں کے تناسب کا فرق بھی انتہائی کم ہے۔ مہنگائی، روزمرہ اخراجات اور بے روزگاری انتخابی مہم کے اہم موضوعات رہے۔نیوزی لینڈ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی سرکاری نتائج کا اعلان 27 نومبر کو متوقع ہے۔

 

سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا

پچھلی پوسٹ
سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا