Skip to main contentSkip to footer

برطانوی غوطہ خوروں نے قذاقی حملے کے شکار تاریخی جہازکا ملبہ دریافت کرلیا

برطانوی غوطہ خوروں نے قذاقی حملے کے شکار تاریخی جہازکا ملبہ دریافت کرلیا

برطانوی غوطہ خوروں نے بہاماس سے 300 برس قبل حقیقی پائریٹس آف دی کیریبیئن کے قذاقی حملے کے نتیجے میں ڈوبنے والے جہازوں کے ملبے دریافت کر لئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جہاز خطرناک قذاقی حملے قزاقوں بلیک بیئرڈ اور کیلیکو جیک ریکھم (جنہوں نے 1690 کی دہائی سے 1720 کی دہائی تک سمندروں پر راج کیا )کے حملے کی وجہ سے غرق ہوئے تھے۔

اپنی نوعیت کی پہلی تلاش میں بہاماس بے کی تہہ سے جہاز کی چھ ناقابلِ یقین باقیات سامنے آئیں۔ تین بحری جہازوں کا تعلق قزاقوں کے سنہرے دور سے پایا گیا۔ یہ وہ دور ہے جب قزاق مال بردار جہازوں پر حملہ کرتے، ان کا سامان لوٹتے اور پھر جہازوں کو آگ لگا کر سمندر کی تہہ میں غرق کر دیتے تھے۔

مشہور قزاق بادشاہ ہنری ایوری نے ایک جہاز سے سونا اور چاندی لوٹی، پھر جہاز کو آگ لگا کر ناسا کے ساحل کے قریب سمندر میں ڈبو دیا۔ اسی طرح فینسی نامی 46 توپوں والے جہاز کی لوٹ مار دنیا کی سب سے بڑی سمندری لوٹ مار شمار کی جاتی ہے۔ ہنری ایوری نے جہاز سے ہیرے، سونا اور نیلم پر مشتمل خزانہ لوٹا تھا جس کی مالیت آج کے حساب سے تقریبا 8 کروڑ 50 لاکھ پاونڈ( 3 ارب 15 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ)بنتی ہے۔

برطانوی غوطہ خوروں نے قذاقی حملے کے شکار تاریخی جہازکا ملبہ دریافت کرلیا

 

 

 

 

 

 

 

ناسا کا خلائی جہاز 14سال بعد واپسی کے قریب، ملبہ زمین پر گرے گا

 

برطانوی سمندری ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر شان کنگزلی اور بہاماس کے ڈاکٹر مائیکل پیٹمین کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک تحقیقی ٹیم کا خیال ہے کہ شاید انہیں اسی تاریخی جہاز کے جلی ہوئے باقیات مل گئی ہیں۔ یہ جھلے ہوئے ملبے نیو پروویڈنس جزیرے پر واقع قزاقوں کے مشہور ٹھکانے ناسا کے اطراف سمندر کی تہہ میں بکھرے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اگر یہ دریافت درست ثابت ہوتی ہے تو یہ قزاقوں کی تاریخ کی سب سے سنسنی خیز دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

کیونکہ اس کا تعلق اس افسانوی خزانے اور بحری لوٹ مار سے ہے جس نے ہنری ایوری کو دنیا کے مشہور ترین قزاقوں میں شامل کر دیا تھا۔

 

Next Post
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا ختم
Previous Post
بھارت کے پاس 190، پاکستان کے پاس 170ایٹمی وار ہیڈز موجود