Skip to main contentSkip to footer

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات میں 10 گنا اضافہ

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدات میں 10 گنا اضافہ

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جہاں چینی ٹیکنالوجی کے تعاون سے ملک کا آٹو موبائل شعبہ نئی توانائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین سے درآمد کی جانے والی پلگ اِن ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مرتب کردہ تجارتی اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جنوری سے جون 2026 تک پاکستان نے 1.0 سے 1.5 لیٹر انجن کی حامل پلگ اِن ہائبرڈ اسٹیشن ویگن گاڑیاں 191 ملین ڈالر مالیت کی درآمد کیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 16.3 ملین ڈالر تھیں۔ اس طرح ان کی مالیت میں 1073 فیصد اضافہ ہوا

پنجاب کے کھربوں روپے کے سرکاری اثاثوں پر نیا قانونی نظام نافذ

 

جبکہ درآمد شدہ گاڑیوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح پلگ اِن ہائبرڈ سیڈان گاڑیوں کی درآمدات بھی 9.2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 90.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ یونٹس کی تعداد تقریباً دس گنا بڑھ گئی۔ڈائنامک انجینئرنگ اینڈ آٹومیشن گروپ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو اویس میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلگ اِن ہائبرڈ فور وہیل ڈرائیو کراس اوور گاڑیوں، جو ایک سال قبل پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً موجود نہیں تھیں، نے 2026 کی پہلی ششماہی میں ہی 123 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کیں۔رپورٹ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کا رجحان صرف کاروں تک محدود نہیں رہا بلکہ چینی الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ ان کی مالیت 14.7 ملین ڈالر سے بڑھ کر 69.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان کی سولر توانائی کی صلاحیت 38000 میگاواٹ تک پہنچ گئی

 

جو پاکستان کے شہری علاقوں میں الیکٹرک دو پہیہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔اویس میر کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے تمام بڑے شعبوں جن میں پلگ اِن ہائبرڈ ویگن، سیڈان اور فور وہیل ڈرائیو کراس اوور شامل ہیں، میں تین سے چار ہندسوں تک کی شرح سے ترقی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کی بڑی وجوہات میں پاکستان میں آٹو فنانسنگ کے مسائل کے بعد صارفین کی جمع شدہ طلب، چینی ساختہ ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی کم قیمتیں اور جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی شامل ہیں۔کنگز برج کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عمر ملک نے کہا کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں تاریخی تبدیلی کا مرکز 2030 تک ملک کی 30 فیصد گاڑیوں کو برقی توانائی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔

یورپی اتحاد کا پاکستان کیلئے40کروڑ یورو کی مالی معاونت کا اعلان

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی میں چین کی سپلائی چین اہم کردار ادا کر رہی ہے، جو مسابقتی قیمتوں کے ذریعے مقامی صنعت کو مضبوط بنانے میں مدد دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتیں الیکٹرک نقل و حرکت کو سستی ٹرانسپورٹ کا مستقبل بنا رہی ہیں جبکہ خاموش اور آسانی سے چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکلیں پاکستانی خواتین کے لیے محفوظ اور خودمختار سفر کا ذریعہ بن رہی ہیں، یہ رجحان صاف توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور صنفی مساوات کے عالمی اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

 

جون میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ

Next Post
ٹرمپ مشکل میں پھنس گیا، جنگ میں امریکا کے پاس ہتھیار ختم
Previous Post
کامن ویلتھ گیمز’ پاکستانی باکسر سمیت کئی ایتھلیٹس گلاسکو میں لاپتہ