بلغاریہ کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ملک کے ایک تاریخی شہر میں تعمیراتی کھدائی کے دوران تقریباً دو ہزار سال پرانے رومی دور کے ایک شاندار زیرِ زمین تھیٹر اور قیمتی نوادرات کے آثار دریافت کر لیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا تھا کہ سنگِ مرمر کے ستونوں، پتھر کی نشستوں اور خوبصورت نقش و نگار پر مشتمل یہ قدیم تھیٹر صدیوں سے مٹی تلے دبا ہوا تھا اور حالیہ سائنسی کھدائی کے دوران بالکل محفوظ حالت میں سامنے آیا تھا۔
سائنسدانوں ںے مرتے ستارے کی راکھ سے بنا سیارہ دریافت کرلیا
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اس مقام سے قدیم دور کے سکے، مٹی کے چراغ اور مجسموں کے ٹکڑے بھی ملے تھے جو اس خطے کی قدیم تہذیب اور فنِ تعمیر کی بلندی کو ظاہر کرتے تھے۔ وزارتِ ثقافت نے اس تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے خصوصی بجٹ مختص کر دیا ہے اور ماہرین کی نگرانی میں مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سائنسدانوں نے 2 حلقوں پر مشتمل سیاروی ملبے والا سفید بونا ستارہ دریافت کرلیا

