وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے 31 دسمبر کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، جس کے تحت رواں سال کے اختتام تک شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔اس پیش رفت کا اعلان وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہیل اشرف، بینکنگ سیکٹر کے نمائندگان اور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر کیش لیس اسلام آباد منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے وعدہ کیا تھا کہ اسلام آباد کو نہ صرف پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بلکہ دنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت بنایا جائے گا، اور اسی وژن کے تحت تمام متعلقہ ادارے باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔حکومتی حکمت عملی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے طلال چوہدری نے واضح کیا کہ 30 نومبر کے بعد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگی وصول نہیں کی جائے گی اور تمام سرکاری لین دین ڈیجیٹل ذرائع سے ہوگا۔
کوہاٹ، شادی کے پندرہ روز بعد پولیس اہلکار شیراز کی شہادت
انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت میں 26 ہزار مرچنٹس پہلے ہی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے منسلک ہو چکے ہیں، جبکہ 31 دسمبر تک ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے کاروباری مراکز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔وزیر مملکت داخلہ کے مطابق کیش لیس نظام کے نفاذ سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس مانیٹرنگ اور مجموعی لین دین کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔اجلاس میں شریک بینکنگ سیکٹر کے تمام نمائندگان نے کیش لیس اسلام آباد کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کی کامیابی اور شہر کو جدید ڈیجیٹل دارالحکومت بنانے کے لیے حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اجلاس میں بینکنگ سیکٹر نمائندگان کی جانب سے کیش لیس اسلام آباد منصوبے کی کامیابی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سہیل آفریدی اور گرفتار قیادت کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان

