بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد بسیں بھی نذر آتش ، واقعات میں 10 افراد کے زخمی ہو گئے ۔ دارالحکومت ڈھاکا کے مختلف مقامات پر دیسی ساختہ بموں کے دھماکوں کا ایک سلسلہ پیش آیا ہے اور بسوں کو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ پیر کی شام سے لے کر رات گئے تک مالی باغ میں کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)ہیڈ کوارٹرز، میرپور، ڈھاکا یونیورسٹی، کینٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن، تیج گائوں، پنتھا پتھ اور جاترا باڑی سمیت کئی علاقوں میں دیسی ساختہ بم دھماکے کیے گئے،اس کے علاوہ، شرپسندوں نے بھٹارا میں ایک اسکول بس کو بھی آگ لگا دی۔
قرضوں کی حد ڈھائی کروڑ، عمر کی حد بھی کم کردی گئی
اطلاعات کے مطابق ان واقعات میں10 افراد زخمی ہوگئے تاہم، ان کی شناخت اور طبی حالت کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ دریں اثنا پولیس کو شبہ ہے کہ دیسی ساختہ بموں کے ان پے در پے دھماکوں اور بسوں کو نذرِ آتش کرنے کا مقصد تخریب کاری کرنا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس(ڈی ایم پی) نے تصدیق کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے ان واقعات کے بعد، ڈھاکا اور بنگلہ دیش کے دیگر حصوں میں بس مالکان اور ٹرانسپورٹ ورکرز شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ ڈھاکا روڈ ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے ان واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

