روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور پیچیدہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے پیش نظر دولت مشترکہ کے رکن ممالک کو مشترکہ سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانا ہوگا۔روسی صدر نے 9 نومبر 2026 کو ماسکو میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کی آزاد ریاستوں کے رکن ممالک کی سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریوں کے 14ویں اجلاس کے شرکا ء کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ موجودہ عالمی حالات مشترکہ سلامتی کے مسائل پر سنجیدہ اور جامع غور و فکر کے متقاضی ہیں۔صدر پوتن نے اجلاس کے شرکا ء کو ماسکو آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سلامتی سے متعلق وسیع نوعیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شہریوں کو اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کے موثراقدامات پر غور ہوگا۔
امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، ایک دن میں 25کھرب ڈالر ڈوب گئے
انہوں نے کہا کہ موجودہ پیچیدہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال میں مختلف خطوں کے تنازعات شدت اختیار کررہے ہیں، ایسے حالات میں سی آئی ایس ممالک کو اپنی سلامتی کونسلوں کی تجزیاتی اور پیش گوئی کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔روسی صدر کے مطابق ان صلاحیتوں کے مثر استعمال سے رکن ممالک کی قومی سلامتی اور خودمختاری مضبوط بنانے کے ساتھ پورے خطے میں استحکام برقرار رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی حالات اور پیش رفت کا جامع، معروضی اور حقیقت پسندانہ جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ رکن ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطوں اور عملی تعاون کو بھی فروغ دینا ہوگا۔صدر پوتن نے امید ظاہر کی کہ ماسکو میں ہونے والا اجلاس نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور شرکا کی تجاویز و سفارشات مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
نیوزی لینڈ میں سیاسی بحران عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکی
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے اجلاس کے تمام شرکا کے لیے کامیاب اور مفید مذاکرات کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سی آئی ایس رکن ممالک کی سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریوں کا 14واں اجلاس 9 نومبر کو ماسکو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں مشترکہ سلامتی کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔

