Skip to main contentSkip to footer

رسالپورمیں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن

کوہاٹ ،غیر قانونی سونے کی کان کنی کیخلاف آپریشن، 94 کلومیٹر علاقہ کلیئر

نظام پور میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، ڈیزل اسمگلنگ کی کوششیں ناکام، لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل برآمد۔برقعہ پہن کر خاتون کا روپ دھارنے والے نوجوان سمیت متعدد افراد پکڑے گئے، موٹر سائیکل، سوزوکی پک اپ اور چنگ چی رکشے سے 400 لیٹر ڈیزل برآمد، ہیوی مشینری علاقہ چھوڑنے کے لیے دو دن کی ڈیڈ لائن برقرار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ سونیا شمروز کی سخت ہدایات پر غیر قانونی گولڈ مائننگ اور اس میں استعمال ہونے والی ہیوی مشینری کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ روکنے کے لیے نظام پور پولیس نے بھی کمر کس لی۔ پولیس نے مختلف ناکہ بندیوں اور چیکنگ کے دوران ڈیزل اسمگلنگ کے متعدد طریقے ناکام بناتے ہوئے موٹر سائیکل سے 60 لیٹر، سوزوکی پک اپ سے 180 لیٹر اور چنگ چی رکشے سے 160 لیٹر، مجموعی طور پر 400 لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا

انصار الاسلام نے جے یو آئی سیکرٹریٹ کی مستقل سیکیورٹی سنبھال لی

جبکہ برقعہ پہن کر خاتون کا روپ دھارنے والے نوجوان کی جانب سے رکشے کے ذریعے ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔سکول بیگ میں چھپائے گئے ڈیزل کے گیلن بھی برآمد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل اکوڑہ خٹک گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نظام پور سب انسپکٹر کاشف خان نے غیر قانونی گولڈ مائننگ میں استعمال ہونے والی ہیوی مشینری کو علاقے سے باہر منتقل کرنے کے لیے دی گئی دو روزہ ڈیڈ لائن پر عمل درآمد یقینی بنانے اور اس مشینری کو ڈیزل کی فراہمی روکنے کے لیے نظام پور کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور پولیس چوکیوں پر نگرانی مزید سخت کردی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار، جو بظاہر مولوی کے حلیے میں تھا، کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 60 لیٹر ڈیزل برآمد ہوا۔اسی طرح مختلف چوکیوں پر کارروائی کے دوران سوزوکی پک اپ سے 180 لیٹر اور چنگ چی رکشے سے 160 لیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ڈیزل کی غیر قانونی ترسیل کے لیے ایک انوکھا طریقہ بھی سامنے آیا

سکردو ،4افراد کے اندوہناک قتل کا معمہ حل

جہاں ایک نوجوان نے برقعہ پہن کر خاتون کا روپ دھار رکھا تھا اور چنگ چی رکشے کے ذریعے ڈیزل منتقل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو بھی ناکام بنا دیا، جبکہ اسکول بیگ میں چھپائے گئے ڈیزل کے گیلن بھی قبضے میں لے لیے۔نظام پور پولیس نے برآمد ہونے والا ڈیزل اور دیگر سامان تحویل میں لے کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خاتمے، ہیوی مشینری کی علاقے سے منتقلی اور ڈیزل کی غیر قانونی سپلائی روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

کمسن بچی کی گمشدگی و اندھے قتل کا معمہ حل ، ملوث ملزمہ گرفتار

اگلی پوسٹ
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں دھماکے ،10افراد زخمی
پچھلی پوسٹ
انصار الاسلام نے جے یو آئی سیکرٹریٹ کی مستقل سیکیورٹی سنبھال لی