Skip to main contentSkip to footer

قرضوں کی حد ڈھائی کروڑ، عمر کی حد بھی کم کردی گئی

قرضوں کی حد ڈھائی کروڑ، عمر کی حد بھی کم کردی گئی

وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون سکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے اور عمر کی حد 21 سے کم کرکے 18 سال کردی گئی، 30 فیصد قرضے خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی اور اسکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد 75 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے جو آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے

پیٹرولیم کے بعد اب ایل پی جی کی قیمتیں بھی امپورٹ پیریٹی پرائس پر طے ہونگی

رواں سال ان اسکیموں کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 292 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباری اور زرعی سرگرمیوں میں مالی معاونت کے موثر انتظامات پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور زرعی شعبے میں ان کی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں خواتین کے لیے 30 فیصد قرضے مختص کیے جائیں تاکہ انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے اور کاروباری سرگرمیوں میں ان کی شمولیت بڑھانے کے مواقع میسر آئیں۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے کی کم از کم عمر کی حد 21 سال سے کم کرکے 18 سال کرنے کی ہدایت کی تاکہ نوجوانوں کو کم عمری میں ہی کاروبار شروع کرنے اور زرعی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی، ایک دن میں 25کھرب ڈالر ڈوب گئے

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز، رہنمائی، کاروباری مشاورت اور تکنیکی معاونت سمیت سکیم کے تحت ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو نوجوانوں میں ان اسکیموں، دستیاب مواقع اور حکومتی اقدامات سے متعلق ملک گیر سطح پر وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں باعزت و پیداواری روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جنوری 2023 سے لے کر اب تک 581341 نوجوانوں کو قرضہ فراہم کیا گیا ہے جو کہ پچھلے دس سال کی بہ نسبت 10 گنا زیادہ ہے، اس دوران 313.9 ارب روپے کے قرضہ جات دیئے جاچکے ہیں، 2026-27 کے دوران 266700 نوجوانوں کو 292 بلین قرضہ دینے کا تخمینہ ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان رانا مشہود احمد خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی نے شرکت کی۔.

 

بینک الفلاح نے بینکاری سرگرمیاں ختم کر دیں

اگلی پوسٹ
کمسن بچی کی گمشدگی و اندھے قتل کا معمہ حل ، ملوث ملزمہ گرفتار
پچھلی پوسٹ
افغان حکام کے پشاور پر قبضے کے بیانات خام خیالی ہیں، فیصل کنڈی