Skip to main contentSkip to footer

لواری ٹنل اور چترال کی شاہراہ این45 پر کام تیز کرنے کی ہدایت

لواری ٹنل اور چترال کی شاہراہ این45 پر کام تیز کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ لواری ٹنل کی تزئین و آرائش ، مرمت و بحالی اور چترال میں این ایچ اے کی شاہراہ این 45 پر ہونے والے کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ،شمالی علاقہ جات کی شاہراہیں بالخصوص لواری ٹنل چین ، افغانستان اور دیگر ممالک کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے،اسی طرح چترال میں بہتر روڈ نیٹ ورک ملک بھر سے سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اپنے چترال کے ایک روزہ دورے میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا جہاں انہیں این ایچ اے کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قومی شاہراہ این 45 سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کاموں کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

گندھارا اسٹریٹجک ڈائیلاگ 2026ء اختتام پذیر، خصوصی ویزا اور سہولیات کی تجاویز

وفاقی وزیر نے مستوج، شندور اور چترال تا کالاش شاہراہوں کے منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ چترال کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو عملی طور پر محسوس ہونا چاہیے کہ این ایچ اے ان کی آسانی اور بہتر انفراسٹرکچر کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کے دشوار گزار راستوں کو ا?سان بنانا ملکی معیشت اور علاقائی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این 45 خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم شاہراہ ہے اور نوشہرہ سے چترال تک 309 کلومیٹر طویل اس قومی شاہراہ کے مختلف حصوں پر جاری کاموں کی رفتار اور معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ دورے کے دوران چترال کے عمائدین نے وفاقی وزیر کو این ایچ اے سے متعلق عوامی شکایات سے آگاہ کیاجس پر عبدالعلیم خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چترال میں آمدورفت کے مسائل اور شاہراہوں سے متعلق معاملات اپنی نگرانی میں حل کروائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لینے آئے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز، قدرتی حسن کے تحفظ، سیاحوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین اور چترال کے عمائدین نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں روایتی چترالی ٹوپی اور گائون پہنایا۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور مقامی حکام نے وفاقی وزیر کو جاری منصوبوں، پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔دریں اثناء وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چترال آمد سے پہلے لواری ٹنل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے این ایچ اے کے جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ٹنل کے اندرونی و بیرونی حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے ماضی میں لواری ٹنل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حادثات کی روک تھام کے لیے موثر، جدید اور دیرپا اقدامات یقینی بنائے جائیں، بالخصوص برفباری کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے لواری ٹنل پر ایمبولینس، ریسکیو اور سی سی ٹی وی کی سہولیات فراہم کرے جبکہ ٹنل کے اندر مناسب روشنی یقینی بنانے کے لیے جنریٹرز کا بھی بندوبست کیا جائے۔ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ لواری ٹنل کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

حکومتی اقدامات سے کاٹن سٹیک ہولڈرز کی مایوسی بڑھ گئی

انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹنل کے ساتھ ریسٹ ایریاز، کیفے ٹیریا اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ لواری ٹنل نہ صرف دیر اور چترال کو آپس میں ملانے کا اہم ذریعہ ہے بلکہ یہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے لئے بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی خصوصی اہمیت ہے اور این ایچ اے کارکردگی کے اعتبار سے پہلے سے بہتر نتائج دے رہا ہے۔ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لواری ٹنل سے روزانہ اوسطاً 2462گاڑیاں گزرتی ہیں، جبکہ جاری منصوبہ آئندہ دو سال میں مکمل ہوگا۔ پاکستان کی سب سے بڑی لواری ٹنل میں دو سرنگیں شامل ہیں جن کی مجموعی لمبائی 10 کلومیٹر سے زائد ہے، جبکہ این ایچ اے کے مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں پر 33 ارب روپے لاگت آرہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور جنرل منیجر کے پی کے ریجن سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 

باجوڑ کے 35 جوانوں کی میتیں پاکستان لانے کیلئے اقدامات شروع

اگلی پوسٹ
دوسری شادی سے روکنے پر باپ نے دو بیٹیوں کو قتل کردیا
پچھلی پوسٹ
ایران نے امریکا سے 290ارب ڈالر کا ہرجانہ طلب کر لیا