ایران کی مقامی عدالت نے ایک باضابطہ حکم جاری کرتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کو دو سو نوے ارب ڈالر کا ہرجانہ ادا کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدالتی نظام سے وابستہ وکیل حسن نے سرکاری ٹیلی وڑن سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عدالت نے امریکا کے خلاف دو سو نوے ارب ڈالر کے ہرجانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
ایرانی فورسز نے جنوبی ساحل پر امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا
ایرانی حکام کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ امریکا کی جانب سے کئی دہائیوں پر محیط ان معاندانہ اقدامات، پابندیوں اور نقصانات کے تناظر میں سنایا گیا ہے جو واشنگٹن نے تہران کے خلاف کیے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی عسکری کارروائیوں اور جوابی میزائل حملوں کے بعد سے پورے مشرقِ وسطیٰ میں شدید جنگی کشیدگی اور تناؤ برقرار ہے۔

