خیبر میڈیکل کالج پشاور کی سالانہ تقسیمِ اسناد کی تقریب 2026 کا انعقاد جمعرات کے روزجامعہ پشاور کے کنوکیشن ہال میں منعقد ہوا، جس میں 580 فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر نگار جوہر تھیں، جبکہ کستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر پا پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل، ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب، وائس ڈین پروفیسر ڈاکٹر محسن شفیع، رجسٹرار طاہر ایوب، ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سجاد اللہ داوڑ اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس نعیم سمیت اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اسلامی دنیا کو دکھا دیا ،غیر ملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے،خواجہ آصف
تقریب میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 26 طلبہ کو طلائی تمغوں سے نوازا گیا، جبکہ دو بہترین فارغ التحصیل طلبہ کا اعزاز بھی دیا گیا۔ 2017ء تا 2022ء کے تعلیمی دور میں لائبہ احمد نے پانچ طلائی تمغے حاصل کیے، جبکہ 2018ء تا 2023ء کے دور میں ضیاد علی نے 14 طلائی تمغے کالج سے اور 5 تمغے یونیورسٹی کے حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر نگار جوہر نے نئے ڈاکٹروں اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے والدین کی قربانیاں، دعائیں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، اخلاق اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں صحت کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اور طبی ماہرین کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے نئے ڈاکٹروں کو خیبر پختونخوا کے بدلتے اور نکھرتے مستقبل کا اہم حصہ قرار دیا۔ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔
علامہ اقبال نے 4 نکاح کئے، 6 بچوں کے والد تھے
انہوں نے کہا کہ کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹر دنیا بھر میں اہم طبی عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل نے نئے ڈاکٹروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طبی تعلیم کے تین بنیادی ستون علم، مہارت اور مثبت رویہ ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو انسانیت کی خدمت، مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو مقدم رکھنے کی تلقین کی۔صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اپنے مادرِ علمی خیبر میڈیکل کالج کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کے 60 سے زائد فارغ التحصیل ڈاکٹروں نے امریکہ میں اعلیٰ طبی تربیت کے مواقع حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طبی اداروں کے باقاعدہ معائنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔تقریب کے دوران طبی تعلیم اور صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پروفیسر ڈاکٹر مدثر احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ مہناز نائب اور پروفیسر ڈاکٹر ہاشم الدین اعظم کو زندگی بھر کی خدمات کے اعزازات پیش کیے گئے۔خیبر میڈیکل کالج کا قیام 1954ء میں عمل میں آیا تھا۔ ادارے نے اپنے 72 سالہ تعلیمی سفر کے دوران 9 ہزار سے زائد ڈاکٹر تیار کیے ہیں اور صوبے میں طبی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب میں تقریباً ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔
فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں ثقافتی شو کا معاملہ محکمہ اعلیٰ تعلیم پہنچ گیا

