Skip to main contentSkip to footer

پشاور ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

پشاور ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے قانون، محنت و بین الصوبائی رابطہ عامر جاوید کی خصوصی کاوشوں اور ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لا اینڈ ہیومن رائٹس خیبر پختونخوا نے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو۔ این۔ڈی ۔پی) کے اشتراک اور یورپی یونین کے تعاون سے جاری پروگرام ”حقوقِ پاکستان فیز II” کے تحت ہیومن رائٹس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ( ایچ ۔آر۔آئی۔ایم۔ ایس) تیار کیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح جمعرات کے روز اسلام آباد میں کر دیا گیا۔یہ جدید ڈیجیٹل نظام صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ اور ادارہ جاتی استعدادِ کار کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس نظام کے ذریعے خیبر پختونخوا کے 13 متعلقہ انسانی حقوق کے اداروں سمیت صوبے کے سرکاری اور حکومتی فنڈز سے چلنے والے اداروں کو ایک مربوط ڈیجیٹل رابطہ و مواصلاتی نظام سے منسلک کیا گیا ہے

سعودی عرب اور مقدس مساجد کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ترجمان پاک فوج

تاکہ انسانی حقوق سے متعلق شکایات کے مؤثر اندراج، متعلقہ محکموں کو منتقلی، بروقت ازالے اور بین المحکمہ جاتی رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر عامر جاوید نے انسانی حقوق کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اداروں کے مابین مؤثر تعاون اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ ایچ ۔آر۔آئی۔ایم۔ ایس اسی وژن کا عملی مظہر ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق کے تحفظ کے نظام کو زیادہ مؤثر، شفاف، جوابدہ اور عوام دوست بنانا ہے۔اس نظام میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں، عالمی رپورٹنگ اشاریوں اور متعلقہ تقاضوں کے لیے خصوصی ماڈیولز بھی شامل کیے گئے ہیں، جس سے صوبے کی دستاویز بندی، نگرانی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔ ایچ ۔آر۔آئی۔ایم۔ ایس کے نفاذ سے مختلف محکموں کے مابین مربوط رابطہ کاری، شکایات کے فوری ازالے، معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی جوابدہی کو فروغ ملے گا

شارجہ میں شادی کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کے تحفظ کا نظام ایک جدید، مربوط اور فعال ڈیجیٹل ڈھانچے میں تبدیل ہو جائے گا۔افتتاحی تقریب میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو۔ این۔ڈی ۔پی)پاکستان کے کنٹری نمائندے ڈاکٹر سیموئل رزک، وزارتِ انسانی حقوق اسلام آباد کے سیکرٹری عبدالخالق شیخ، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق(این۔سی۔ایچ ۔آر)کی چیٔرپرسن محترمہ رابعہ جویری آغا اور سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے شرکت کی۔خیبر پختونخوا کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل قانون و انسانی حقوق غلام علی اور ڈائریکٹر قانون و انسانی حقوق مقصود علی نے کی، جبکہ یورپی یونین کے مختلف رکن ممالک کے سفارت کاروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہ اقدام خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کے ادارہ جاتی استحکام، بہترحکمرانی اور عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

 

ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگے

اگلی پوسٹ
خیبر میڈیکل کالج کی سالانہ تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد، 580 طلبہ میں اسناد تقسیم
پچھلی پوسٹ
ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگے