پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل اور ناقابلِ سمجھوتہ ہے،مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کی مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں کو عملی شکل دینے کے لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے ضرورت پڑنے پر سعودی عرب میں متفقہ فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی ممکن ہو سکے،پاکستان دفاعی مقاصد کے لیے سعودی عرب کو درکار ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا،26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔
چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے،فیلڈ مارشل
عرب اخبار الشرق الاوسط کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کی مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں کو عملی شکل دینے کے لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے ضرورت پڑنے پر سعودی عرب میں متفقہ فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی ممکن ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ ان اقدامات میں فوجی تیاری کی سطح میں اضافہ، عسکری انضمام کو مضبوط بنانا، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی کارروائیوں کے لیے رابطہ کاری شامل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستانی فوجی پہلے ہی مختلف ذمہ داریوں کے تحت سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کا بنیادی کردار دفاعی معاونت، تربیتی مشقوں اور فوجی مشقوں میں شرکت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی مقاصد کے لیے سعودی عرب کو درکار ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا،
امریکہ میں 24 گھنٹے دفن رہنے والا 11ماہ کا بچہ زندہ نکال لیا گیا
جس میں فوجی عملہ، دفاعی صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک مدد شامل ہیں تاہم سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد یا ان کی تعیناتی کے مقامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عسکری اتحادوں میں ایسی معلومات عام طور پر منظرِ عام پر نہیں لائی جاتیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کے عملی اقدامات کا فیصلہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد کیا گیا۔ انھوں نے ہوائی اڈوں، شہروں اور شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اقدام ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کی اولین اور غیر متنازع ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ساتھ ہی کشیدگی میں کمی، تحمل اور سفارتی حل کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ مزید تصادم کسی کے مفاد میں نہیں۔
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر موثر قرار دے کر نمٹادیں
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے نمائندوں اور ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی میں کمی اور علاقائی تعاون کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دینا تھا۔انہوںنے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس عمل میں شرکت اور تہران کا دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ گذشتہ برس اعلان کردہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تزویراتی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد ایک سہ فریقی ڈھانچہ ہے جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی شامل ہیں اور جس کا مقصد اجتماعی دفاع، مشترکہ تیاری اور فوجی رابطہ کاری کو فروغ دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں انتظامات مکمل طور پر دفاعی نوعیت کے ہیں اور کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی مستقبل میں اجتماعی دفاعی صلاحیت، عسکری تعاون اور علاقائی استحکام کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

