Skip to main contentSkip to footer

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کو ایک ہزار دن مکمل

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائیوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک باپ اور اس کا 13 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی طبی حکام نے بتایاکہ غزہ شہر کے علاقے زیتون میں بے گھر افراد کے ایک عارضی پناہ گاہ کی چھت پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں فادی رجب اور ان کا 13 سالہ بیٹا ابوبکر شہید ہوگئے۔طبی حکام کے مطابق غزہ شہر کے علاقے درج میں ایک اسکول کے قریب اسرائیلی فضائی حملے سے ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوا، جبکہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔

نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس، ٹارگٹ کلرز کے نام ای سی ایل میں شامل

بعد ازاں غزہ شہر کے علاقے صبرا میں ایک دھاتی کارخانے کو اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید تین افراد جاں بحق ہوئے۔ اس طرح منگل کو غزہ میں شہادتوں کی تعداد کم از کم سات ہوگئی۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے برقہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 سالہ فلسطینی معتز ایاد دغلس بھی شہید ہوگیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات نابلس کے شمال مغرب میں پیش آیا۔فلسطینی ہلالِ احمر کے مطابق اس کے طبی عملے نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کیا، تاہم اسرائیلی فوج نے ایک تیسرے زخمی تک رسائی روک دی اور تین رضاکار طبی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

 

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں دھماکے ،10افراد زخمی

اگلی پوسٹ
پہاڑوں پر برفباری، شاہراہِ بابو سر ٹاپ ٹریفک کیلئے بند
پچھلی پوسٹ
ٹرمپ اور نیتن یاہو میں فون پر شدید تلخ کلامی کا انکشاف