Skip to main contentSkip to footer

پہاڑوں پر برفباری، شاہراہِ بابو سر ٹاپ ٹریفک کیلئے بند

پہاڑوں پر برفباری، شاہراہِ بابو سر ٹاپ ٹریفک کیلئے بند

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا جبکہ برفباری کے بعد شاہراہِ بابو سر ٹاپ کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے چترال بھر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ لواری ٹنل، کالاش ویلیز، مڈک، لشٹ، گبور، بگوشٹ اور بالائی چترال کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔بارانی علاقوں میں گندم کی بوائی کے لیے موسم انتہائی سازگار ہوگیا اور کاشت کار میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چترال میں سردی سے بچنے کے لیے سوختنی لکڑی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں سوختنی لکڑی کی قیمت میں 300 سے 500 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔ادھر، گیس سلنڈر بھی نایاب ہوگیا، فی کلو گیس 650 سے 700 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو میں فون پر شدید تلخ کلامی کا انکشاف

شدید سردی میں لوگوں کو خوراک کے ساتھ لکڑی اور مہنگی گیس کا بھی سامنا ہے۔بالاکوٹ و گرد نواح میں بارش جبکہ بالائی وادی کاغان میں جاری برفباری کا سلسلہ تھم گیا، برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے سے بٹہ کنڈی، بڑاوئی سے علاقہ مکینوں کی نکل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔انتظامیہ کے مطابق سیاح اور مسافر برفباری کے نظارے دیکھنے کے لیے شوگران اور ناران کا رخ کر سکتے ہیں۔صوابی کے مختلف علاقوں تور ڈھیر، جلبئی اور دیگر مضافات میں بھی رات گئے ڑالہ باری اور ہلکی بارش ہوئی۔ ڑالہ باری کے باعث کچی سبزیوں، آلو کی فصلوں سمیت سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

 

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید

اگلی پوسٹ
وینزویلا کے معزول صدر کا نیا روحانی سفر، قرآن مجید کا مطالعہ شروع کردیا
پچھلی پوسٹ
غزہ میں اسرائیلی حملوں اور فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید