Skip to main contentSkip to footer

خیبر پختونخوا کی فارما انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقداما ت پر زور

خیبر پختونخوا کی فارما انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقداما ت پر زور

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمران اسحق نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے خیبر پختونخوا ادویہ سازی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ صو بے میں مختلف و جو ہا ت کی بنا ء پر صنعت تر قی روبہ زو ال ہے، تاجر و صنعت کار کافی پر یشا ن حا ل ہے انکی دا د رسی،ما لی مسا ئل و مشکلا ت کا ا ز الہ کر نے کی اشد ضر و رت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کا روبا ر و صنعت کا پہیہ چلے گا تو معیشت بھی مستحکم و د یر پا تر قی جا نب گا مز ں ہو گی۔صدر ملک عمر ان اسحق نے مزید کہا خیبر پختو نخوا کی تا جر بر دا ری نے مشکلا ت حا لات کے با وجود ملک و صو بے کی معیشت کی بہتر ی اپنا کر دا ر ا دا کر رہے ہیں جو کہ ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ انھو ں نے اس با ت پر زور دیا ہے کہ حکو مت مر اعات و سہو لیات کی فر اہمی اور کا روبار کر نے میں آسانیا ں پید ا کر نے کیلئے بر وقت و فوری ا قدا ما ت کر ے۔صدر ملک عمر ان اسحق نے گذشتہ روز دواسا ز کمپنیو ں سے مالکان اور نما ئند وں کے وفد کی اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہا سر حد چیمبر کی قیادت انفرادی کوششوں کے بجائے اجتماعی عمل، مشاورت اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے کاروباری برادری کی خدمت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

معاشی ترقی میں چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کاکردار مسلمہ ہے،سر حد چیمبر

سر حد چیمبر کے صدر نے بتایا کہ کاروباری اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے، ان کے مسائل کی نشاندہی کرنے اور انہیں متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام تک پہنچانے کے لیے شعبہ وار ‘فوکل پرسنز’ (نمائندے) مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق کا جائزہ لینے، حکومتی اقدامات پر رائے (فیڈ بیک) فراہم کرنے اور تاجروں کے تحفظات کے حل تلاش کرنے میں مدد کے لیے شعبہ وار ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔فارما انڈسٹری کے ایک وفد کی قیادت سر حد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ندیم شہزاد کر رہے تھے۔اس موقع پر ایگز یکٹو ممبر ند یم شہز ا د نے ادویات سا ز کمپنیو ں سے متعلقہ متعدد مسائل اجاگر کیے۔اجلاس میں سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمان، سا بق صدر جنید الطاف، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عاصم شہزاد، سرفراز خان، خالد خان اور عامر اعظم اور چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن کے علاوہ فارماسیوٹیکل صنعتوں کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔قبل ازیں، فیکٹری مالکان نے ڈریپ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک خصوصی کمیٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو کمی و و اپس کر نے کے اقدا م پر تشویش کا اظہارکرتے ہو ئے مذکورہ فیصلے پر نظر ثانی کر کے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کیلئے ایک یکساں پالیسی نافذ کی جائے۔

سرحد چیمبر کا تجاوزات خاتمے کیلئے مشترکہ میکنزم و حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ

اجلاس کے دوران، مینوفیکچررز نے ادویات کے بنا نے کے حوا لے سے مسئلے کو بھی اٹھایا اور انکو فوری طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں بڑے مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔ کار خا نہ داروں کے مطابق، impurityکے مسئلے کی وجہ سے ادویات کی پوری کی پوری کھیپیں (batches) مسترد کر دی گئی تھیں۔صنعت کاروں نے ادویات کی غلط لیبلنگ اور ڈائریکٹرز کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کی، اور چیمبر پر زور دیا کہ وہ فارما سیکٹر کو درپیش تمام مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے۔صدر ملک عمران اسحاق نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وفاقی وزیر صحت اور ڈریپ (DRAP) کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اجلاس کا اہتمام کریں گے تاکہ آج کے اجلاس میں پیش کیے گئے تمام مسائل کو حل کیا جا سکے۔سر حد چیمبر کے صدر نے یاد دلایا کہ چیمبر نے مسائل کا تعین کرنے کیلئے سیکٹر کی سطح پر اجلاسوں کا آغاز کر دیا ہے، اور وہ ایک جامع حکمت عملی وضع کرے گا تاکہ تمام معاملات کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش کر کے ان کا خوش اسلوبی سے حل نکالا جا سکے۔

 

گورنر فیصل کنڈی اور سرحدچیمبر کے صدر ملک عمران اسحق کے درمیا ن اہم ملاقات

اگلی پوسٹ
رنگ روڈ پر 1020 تجاوزات مسمار، شاہراہوں کو کشادہ کرنے کا عزم
پچھلی پوسٹ
کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ، 10 اہلکار شہید، گاڑی نذر آتش