Skip to main contentSkip to footer

رنگ روڈ پر 1020 تجاوزات مسمار، شاہراہوں کو کشادہ کرنے کا عزم

رنگ روڈ پر 1020 تجاوزات مسمار، شاہراہوں کو کشادہ کرنے کا عزم

پشاور: کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیرنگرانی صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک 1020 سے زائد دکانوں اور مارکیٹوں کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ہے، جبکہ سرکاری اراضی کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں جاری اس آپریشن کے دوران جمیل چوک، پیر زکوڑی فلائی اوور، پشتخرہ چوک، کبوتر چوک اور رنگ روڈ کے دیگر ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PDA) اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار مشترکہ حکمت عملی کے تحت آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

رنگ روڈ پر 1020 تجاوزات مسمار، شاہراہوں کو کشادہ کرنے کا عزم

 

کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ، 10 اہلکار شہید، گاڑی نذر آتش

آپریشن کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی کو ناجائز قبضوں سے واگزار کرانا، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں کو کشادہ بنانا، ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان اقدامات سے رنگ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی، شہریوں کے سفری وقت میں بچت اور عوامی سہولیات کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات کو ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔

خیبر پختونخوا کی فارما انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقداما ت پر زور

آپریشن کے دوران قانون کی عملداری، سرکاری املاک کے تحفظ اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن خالصتاً عوامی مفاد میں کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پشاور میں شہری سہولیات کی بہتری، سڑکوں کی کشادگی اور ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کارروائیوں کو بلا تعطل جاری رکھا جائے اور واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ تجاوزات قائم ہونے سے روکنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رنگ روڈ سمیت پشاور کے دیگر علاقوں میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوامی مفاد، شہری سہولیات اور سرکاری اراضی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

عمران خان ہسپتال منتقل، رات گئے طبی معائنہ کیا گیا

پچھلی پوسٹ
خیبر پختونخوا کی فارما انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اقداما ت پر زور