Skip to main contentSkip to footer

پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے تحریک التوا لانے کا فیصلہ

پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے تحریک التوا لانے کا فیصلہ

پنجاب میں اپوزیشن نے سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے تحریک التوا لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں اور قانونی تقاضوں سے متعلق سوالات اٹھا دئیے گئے۔ اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی احمر بھٹی 15 اپوزیشن ارکان کے ہمراہ تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروائیں گے۔تحریک التوا کے متن کے مطابق پنجاب میں سی سی ڈی کے پولیس مقابلوں میں 924 افراد ہلاک ہوئے، ہیومن رائٹس کمیشن رپورٹ کے مطابق 2025 میں سی سی ڈی کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں 924 افراد ہلاک ہوئے

باجوڑ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،مہمند میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

سی سی ڈی کی کارروائیوں میں طاقت کے استعمال اور اس کی قانونی حیثیت کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔متن کے مطابق ایچ آر سی پی نے مارچ 2026 میں قائم اپنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بھی ان واقعات کی نشاندہی کی، پولیس حکام کی جانب سے بعض کارروائیوں کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں قرار دیا جاتا ہے، تاہم پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی نوعیت اور حالات کا غیر جانبدارانہ تعین ضروری ہے۔متن کے مطابق کسی بھی شخص پر سنگین جرائم کے الزامات ہونے کے باوجود اسے قانون کے مطابق گرفتاری، منصفانہ سماعت اور عدالتی کارروائی کا حق حاصل ہے، کسی بھی ملزم کو سزا دینے کا اختیار صرف عدالتوں کو حاصل ہے، پولیس کارروائیوں کے دوران طاقت کا استعمال قانون کے مقررہ تقاضوں کے مطابق ہونا ضروری ہے۔آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت شہریوں کے بنیادی حقِ زندگی اور تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں ڈیجیٹل ذرائع کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگیں

آرٹیکل 10 کے تحت گرفتاری اور حراست کے معاملات میں قانونی تحفظ حاصل ہے، آرٹیکل 10-A کے تحت منصفانہ سماعت اور قانونی تقاضوں کی پابندی بنیادی حق ہے جبکہ آرٹیکل 14 کے تحت انسانی وقار اور نجی زندگی کے احترام کو بنیادی آئینی تحفظ حاصل ہے۔پولیس مقابلوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہے۔ پولیس مقابلوں کے دوران شواہد کے تحفظ، متعلقہ افسران کی ذمہ داری کا تعین اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں مثر قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔تحریک میں چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سربراہی میں ایک بااختیار عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مجوزہ عدالتی کمیشن میں دوسرے صوبے سے تعلق رکھنے والے پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی، ہائی کورٹ کے سینئر نمائندے اور انسانی حقوق کے شعبے کے ایک ماہر کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔

دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا

عدالتی کمیشن سی سی ڈی کی کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گا۔مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق سی سی ڈی کی کارروائیوں میں شفافیت، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔اپوزیشن رکن احمر بھٹی کے مطابق سی سی ڈی کی کاروائیوں کی منصفانہ تحقیقات ضروری ہے، ہم 15 کے قریب ممبرز اس تحریک کو مشترکہ طور پر جمع کروائیں گے۔

 

حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

اگلی پوسٹ
سکردو ،4افراد کے اندوہناک قتل کا معمہ حل
پچھلی پوسٹ
بینک الفلاح نے بینکاری سرگرمیاں ختم کر دیں