Skip to main contentSkip to footer

باجوڑ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق،مہمند میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ روڈ پر پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، اے ایس آئی زخمی

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں ضلع باجوڑ میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل برنگ اصیل ترغاو میںآئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا ۔دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا جسے اسپتال کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

گوگل کی پارٹنر کمپنی نے 13 لاکھ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ہیکنگ وائرس داخل کر دیا

دوسری جانب پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے مہمند کے علاقے ڈاگ تمانزئی میں انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی نا کہ بندی کردی گئی ہے۔

 

تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر دھوکے سے کیسے بچا جائے؟

اگلی پوسٹ
ٹرمپ کی پارٹی کو بڑا دھچکا، ڈیموکریٹس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
پچھلی پوسٹ
تعلیمی اسناد کی تصدیق کے نام پر دھوکے سے کیسے بچا جائے؟