ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کے نام پر شہریوں کو دھوکا دینے والے جعلی ایجنٹس سے خبردار کرتے ہوئے عوام کو اپنی ذاتی اور تعلیمی معلومات کسی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ عوامی انتباہ میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد خود کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے مجاز ایجنٹ ظاہر کرکے درخواست گزاروں کو کمیشن سے تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کرانے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں۔
غیر قانونی تارکین وطن کی مدد پر 6ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ایسے افراد کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات دھوکا دہی کا ذریعہ بن سکتی ہیں، لہذا شہری انتہائی محتاط رہیں اور اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی کوائف اور دستاویزات غیر متعلقہ افراد کے حوالے کرنے سے گریز کریں۔ایچ ای سی کے مطابق تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کا پورا طریقہ کار آن لائن اور پیپر لیس ہے، جس کے ذریعے درخواست گزار گھر بیٹھے سہولت کے ساتھ اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
مردان میں ماں نے 8سالہ بیٹے کو قتل کرکے خود کو گولی ماردی
کمیشن نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی ایجنٹ یا درمیانی شخص کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے خود ایچ ای سی کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہدایات کے مطابق تصدیق کا عمل مکمل کریں۔تعلیمی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات اور درخواست کے لئیایچ ای سی کی ویب سائٹ www.hec.gov.pk استعمال کی جاسکتی ہے، جبکہ آن لائن معاونت کے لئیہیلپ ڈیسک بھی دستیاب ہے۔شہری مزید رہنمائی کیلئے ایچ ای سی کے نمبرز 051-111-119-432 یا 0334-1119432 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
گوگل کی پارٹنر کمپنی نے 13 لاکھ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ہیکنگ وائرس داخل کر دیا

