Skip to main contentSkip to footer

غیر قانونی تارکین وطن کی مدد پر 6ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا

غیر قانونی تارکین وطن کی مدد پر 6ماہ قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں رہائشی یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی مدد کرنا بھی جرم ہے، جس پر 6 ماہ تک قید اور ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے، انہیں ملازمت دینے، رہائش فراہم کرنے یا کسی بھی دوسرے طریقے سے مدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مردان میں ماں نے 8سالہ بیٹے کو قتل کرکے خود کو گولی ماردی

حکام کا کہنا ہے کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ اگر اس جرم میں ملوث شخص غیر ملکی ہوا تو اسے سزا مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب سے ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مملکت میں رہائشی قوانین، لیبر قوانین یا سرحدی سیکیورٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔اس مقصد کیلئے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں 911 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، جبکہ سعودی عرب کے دیگر تمام علاقوں میں خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے999 پر کال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ انہیں سہولت فراہم کرنے والے افراد بھی قانونی کارروائی کی زد میں آسکتے ہیں۔

 

ہنگو میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، کمسن بچہ بھی شامل

اگلی پوسٹ
شہباز شریف کی ذہانت کا لیول نیوٹن کے قریب ہے، حذیفہ رحمان
پچھلی پوسٹ
گورنر راج اور ایمرجنسی بھی امن و امان بہتر نہ بنا سکی، پولیس اور پولیو ٹیموں پر حملے