ہنگو کے علاقے دوآبہ کے نواحی علاقے سروخیل (سروزئی) میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ، دو خواتین اور تین کمسن بچے شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو صلاح الدین کنڈی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نور رحمان ولد مسید خان، عمر 40 سال، ان کی اہلیہ مریم بی بی، عمر 35 سال، حمزہ بی بی، عمر 30 سال، تین سالہ فحر، چار سالہ جمیلہ اور ایک سالہ افراد بی بی شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق سروخیل سے ہے۔
ہنگو کے نجی منشیات بحالی مرکز میں زیر علاج مریض کی خودکشی
ڈی پی او کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کی شناخت نور رحمان کے بھتیجے کے طور پر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر نشے کا عادی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نور رحمان اپنے بھتیجے کو نشے کے عادی دوستوں کو گھر لانے سے منع کرتا تھا، جس کے باعث دونوں کے درمیان تنازع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے محرکات جاننے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں
اورکزئی میں پولیس آپریشن متنازع، دو نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دینے پر احتجاج

