Skip to main contentSkip to footer

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

پیٹرول مزید مہنگا ہوگا

متحدہ عرب امارات میں نومبر 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت پیٹرول کی تمام اقسام کی قیمتوں میں 24 فلس فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 فلس فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ملک بھر میں ہوگا۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ہفتہ 31 اکتوبر کو نومبر کیلئے نئی قیمتیں جاری کیں۔

ٹرمپ اور پیوٹن معاہدے کے بعد روسی ڈیزل کی پہلی کھیپ امریکا روانہ

ملک میں مسلسل تین ماہ تک ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ پہلی کمی ہے، جس سے گاڑی چلانے والوں کو کچھ مالی ریلیف ملے گا۔ فیول پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 4.16 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 4.40 درہم تھی۔اس طرح اس کی قیمت میں 24 فلس کی کمی ہوئی ہے۔اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 4.28 درہم سے کم کرکے 4.04 درہم فی لیٹر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.97 درہم فی لیٹر ہوگی، جو اکتوبر میں 4.21 درہم تھی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے اور یہ 4.80 درہم کے بجائے 4.75 درہم فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتیں دبئی، ابوظبی، شارجہ، عجمان، ام القیوین، راس الخیمہ اور فجیرہ سمیت تمام امارات میں یکم نومبر سے نافذ ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں رواں سال جولائی کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی،

پیٹرول کی یومیہ پیداوار7 ہزار 35، فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ

تاہم اگست، ستمبر اور اکتوبر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں 2015 سے ایندھن کی قیمتوں کو عالمی مارکیٹ سے منسلک کرنے کی پالیسی نافذ ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق رواں سال مشرق وسطی میں جنگ کے باعث عالمی توانائی کی منڈیوں میں غیرمعمولی اتار چڑھا دیکھا گیا، جس کے اثرات متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑے۔ نومبر کیلئے اعلان کردہ کمی سے روزانہ گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں، ملازمت پیشہ افراد اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو کچھ ریلیف ملے گا۔ دسمبر 2026 کیلئے ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان نومبر کے اختتام پر متوقع ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ

 

اگلی پوسٹ
بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات،آسمان سرخ ہوگیا
پچھلی پوسٹ
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے مزید گھر تباہ کرکے ہزاروں کو بے گھر کر دیا