وزارت پیٹرولیم نے بتایا ہے کہ ملک میں جولائی تا ستمبر 2026 پیٹرول کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 35 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔وفاقی وزارت پیٹرولیم نے جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار سینیٹ میں پیش کردگیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر ملک میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 35 میٹرک ٹن رہی جبکہ فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔سینیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران ڈیزل کی یومیہ پیداوار 14 ہزار 65 میٹرک ٹن رہی
رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشواروں سے ایف بی آر کو کم ٹیکس موصول
جولائی تا ستمبر ڈیزل کی فروخت 16 ہزار 866 میٹرک ٹن رہی ہے۔تحریری جواب میں کہاگیا کہ پنجاب سے جولائی تا ستمبر پیٹرول کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 670 میٹرک ٹن رہی اور فروخت 14 ہزار 827 میٹرک ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 7 ہزار 608 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 10 ہزار 779 میٹرک ٹن رہی۔حکام کے مطابق سندھ میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار ایک ہزار 592 میٹرک ٹن، فروخت 4 ہزار 567 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 4 ہزار 419 میٹرک ٹن اور فروخت 3 ہزار 662 میٹرک ٹن رہی۔تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پیٹرول کی یومیہ فروخت 2 ہزار 127 میٹرک ٹن ریکارڈ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ فروخت 2 ہزار 355 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔بتایا گیا کہ بلوچستان میں پیٹرول کی یومیہ پیداوار 773 میٹرک ٹن، فروخت 62 میٹرک ٹن ریکارڈ جبکہ بلوچستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی یومیہ پیداوار 2 ہزار 38 میٹرک ٹن جبکہ فروخت 70 میٹرک ٹن رہی ہے۔سینیٹ کو بتایا گیا کہ ریفائنریز مقامی اور درآمدی خام تیل سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل تیار کرتی ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ڈکیتی، بائنینس سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر چوری

