Skip to main contentSkip to footer

مانسہرہ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، زرعی زمینیں سکڑنے لگیں

مانسہرہ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی بھرمار، زرعی زمینیں سکڑنے لگیں

ضلع مانسہرہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے قیام میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ، اوگی، بالاکوٹ اور شنکیاری کے گردونواح میں متعدد ہاسنگ سوسائٹیاں مبینہ طور پر مطلوبہ این او سی، رجسٹریشن اور متعلقہ اداروں کی منظوری کے بغیر زرعی اراضی پر قائم کی جا رہی ہیں، جس سے ضلع کی قیمتی زرعی زمین کے تحفظ سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض بااثر افراد مبینہ طور پر کسانوں سے زرعی زمینیں خرید کر انہیں پلاٹوں میں تقسیم کر رہے ہیں اور فائلوں کی صورت میں فروخت کر رہے ہیں۔ الزام ہے کہ بعض منصوبوں میں منظور شدہ نقشوں، متعلقہ ترقیاتی اداروں اور مقامی حکومت کے ضروری اجازت ناموں کی عدم موجودگی کے باوجود عوام کو پلاٹوں کی خریداری کی ترغیب دی جا رہی ہے

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

جس کے باعث شہریوں کو مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔مقامی کسانوں اور شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر زرعی اراضی کو رہائشی منصوبوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں زرعی پیداوار اور غذائی ضروریات متاثر ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی زمینوں کے تحفظ اور ہاسنگ منصوبوں کی قانونی حیثیت جانچنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع مانسہرہ میں قائم تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کے این او سیز، رجسٹریشن، منظور شدہ نقشوں اور اراضی کے استعمال سے متعلق اجازت ناموں کی جانچ پڑتال کی جائے۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ قوانین کے مطابق ذمہ دار افراد اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے، جبکہ شہریوں کو مبینہ غیر قانونی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے بچانے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور متعلقہ ترقیاتی و بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور غیر قانونی ہاسنگ منصوبوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

خیبرپختونخوا میں سیاحت کے نئے دور کا آغاز، قدرتی حسن کے تحفظ، سیاحوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات

اگلی پوسٹ
صوابی، دو قتل کیسز میں ملزمان کو عمر قید اور دیگر سزائیں سنا دی گئیں
پچھلی پوسٹ
پیٹرول کی یومیہ پیداوار7 ہزار 35، فروخت 21 ہزار 583 میٹرک ٹن ریکارڈ