Skip to main contentSkip to footer

بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات،آسمان سرخ ہوگیا

بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات،آسمان سرخ ہوگیا

)بھارت میں طوفانی نظام کے اثرات کے دوران آسمان کا رنگ تبدیل ہونے سے شہری حیران رہ گئے جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں دنتے واڑہ ضلع کے علاقے کرندول کے اوپر آسمان اچانک گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا، اس حیران کن منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق علاقے میں طوفان ارنب کے اثرات کے باعث مسلسل بارش اور تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران آسمان کا سرخ رنگ اختیار کرنا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرندول کے اوپر آسمان کا رنگ معمول کے نیلے اور سرمئی رنگ سے تبدیل ہوکر گہرا سرخ دکھائی دے رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے مزید گھر تباہ کرکے ہزاروں کو بے گھر کر دیا

اس غیر معمولی منظر کو طوفانی نظام سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے جوڑا جارہا ہے، تاہم آسمان کے سرخ ہونے کی حتمی سائنسی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے چھتیس گڑھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق طوفانی نظام آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اندرون ملک منتقل ہوا، اس دوران ہواوں کی مستقل رفتار 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ جھکڑوں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

 

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

پچھلی پوسٹ
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی