Skip to main contentSkip to footer

نیدرلینڈز کا 2035 تک 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

نیدرلینڈز کا 2035 تک 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

نیدرلینڈز کی حکومت نے 2035 تک 25 ہزار سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس سے ساڑھے 3 ارب یورو کی بچت ہوسکے گی۔مجموعی طور پر 16 فیصد حکومتی ورک فورس کو کم کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈچ اسٹیٹ سیکرٹری فار کنگڈم ریلیشنز اینڈ ایفیکٹیو گورنمنٹ ایرک وان ڈیر برگ نے بتایا کہ ملازمتوں میں کٹوتی سے 2027 میں 90 کروڑ یورو کی بچت ہوگی جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت کے لیے اچھا انتخاب کیا ہے جو کہ واقعی کارآمد ہو جبکہ سرکاری ورک فورس مختصر ہوسکے۔

امریکہ میں ملازمت مزید سخت، غیر ملکی طلبہ سے 1 لاکھ ڈالر لینے کی تجویز

ڈچ حکومت کو توقع ہے کہ ان منصوبوں کے لئے اے آئی کے استعمال سے پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد اضافہ ہوسکے گا جبکہ قوانین کو سادہ بنانے سے مجموعی ورک لوڈ میں کمی آسکے گی۔اس مقصد کے لئے ڈچ حکومت نے ایک سال میں کم از کم 500 قوانین یا اصولوں کو ختم کرنے یا سادہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔مگر حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کے لیے صرف اے آئی پر ہی انحصار نہیں کیا جا رہا بلکہ مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔مثال کے طور پر 2 ملازمین ایک میز کو شیئر کریں گے، اضافی سرکاری عمارات کو فروخت کر دیا جائے گا اور آئی سسٹمز کو اسٹینڈرڈائز کیا جائے گا۔

 

امریکا میں ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے بری خبرآگئی

اگلی پوسٹ
آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا
پچھلی پوسٹ
شاہ رخ خان نے 61ویں سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات منسوخ کردی