امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کے لیے گریجویشن کے بعد ملازمت کا راستہ مزید مشکل بنانے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت اختیاری عملی تربیت پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے 100,000 ڈالر فیس عائد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے تاہم ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔اس وقت یہ پروگرام غیر ملکی طلبہ کو ڈگری مکمل کرنے کے بعد 1 سال تک امریکا میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں کے طلبہ کو مزید 2 سال کی توسیع بھی مل سکتی ہے۔
یہی پروگرام بعد میں امریکی ورک ویزا حاصل کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومتی موقف ہے کہ اس پروگرام کا بعض افراد نے ویزا فراڈ اور مقررہ مدت سے زیادہ قیام کے لیے غلط استعمال کیا ہے۔اس سے قبل بھی ٹرمپ انتظامیہ نئے ورک ویزا درخواست دہندگان پر 1 لاکھ ڈالرز فیس عائد کر چکی ہے تاہم امریکی وفاقی اپیل عدالت نے حال ہی میں اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔یہ مجوزہ فیصلہ غیر ملکی طلبہ کے لیے سب سے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو بڑی تعداد میں طلبہ امریکا کے بجائے برطانیہ، کینیڈا، جرمنی اور آسٹریلیا کا رخ کر سکتے ہیں جبکہ امریکا میں پہلے سے موجود طلبہ بھی شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں گے
روس جانے کے خواہاں پاکستانی سیاحوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف
امریکہ کا سٹوڈنٹ ویزا ایک غیر امیگرنٹ ویزا ہے جو غیر ملکی طلبہ کو امریکہ میں تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں یا پیشہ ورانہ تربیتی مراکز میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امریکی قوانین کے تحت باقاعدہ تعلیم کے لیے امریکہ جانے والے طلبہ کے لیے سٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ امریکہ میں بنیادی طور پر تین اقسام کے سٹوڈنٹ ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ ایف ون (F-1) ویزا یونیورسٹیوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں باقاعدہ تعلیمی پروگراموں کے لیے دیا جاتا ہے، ایم ون (M-1) ویزا فنی یا پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے مختص ہے، جبکہ جے ون (J-1) ویزا تعلیمی و ثقافتی تبادلہ پروگراموں میں شریک طلبہ کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے نیا پیکج ویزا متعارف کرادیا
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کسی بھی طالب علم کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پہلے کسی منظور شدہ تعلیمی ادارے میں داخلہ حاصل کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد متعلقہ ویزا کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے پر امریکہ جا کر ڈگری یا سرٹیفکیٹ پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور اس مقصد کے لیے سٹوڈنٹ ویزا ضروری ہے۔
دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام
دوستوں کو دبئی بلائیں، 3000 درہم کا فائدہ اٹھائیں

