بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اس سال اپنی61 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے روایتی انداز میں ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی نئی والی فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باعث 2 نومبر کو ممبئی میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے روز لندن میں موجود ہوں گے، جہاں فلم کنگ کے ایک گانے کی شوٹنگ شیڈول ہے۔
مس ورلڈ میں پاکستان کی پہلی نمائندگی، انیقہ جمال نئی تاریخ رقم کریں گی
واضح رہے کہ ہر سال 2 نومبر کو بھارتی اداکار کے مداح بڑی تعداد میں ممبئی میں موجود ان کی رہائش گاہ منت کے باہر جمع ہوتے ہیں تاکہ ان کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔گزشتہ 2 برسوں کے دوران شاہ رخ خان نے منت کی بالکنی سے مداحوں کو اپنی جھلک دکھانے کے بجائے ممبئی میں مداحوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام کیا تھا۔ ان ملاقاتوں میں مداحوں کو اداکار سے گفتگو کرنے، سوالات پوچھنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس سال بھی شاہ رخ خان کی مداحوں سے ملاقات کی ایک بڑی تقریب کے انعقاد پر غور کیا گیا لیکن مناسب بڑے مقام کے انتظامات نہ ہو پانے اور فلم کی شوٹنگ کے مصروف شیڈول کے باعث یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا۔

