Skip to main contentSkip to footer

آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا

آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا

آسٹریلیا میں ایک شخص کو مٹی سے لاکھوں ڈالزر کا سونا مل گیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز میں سونے کی تلاش کرنے والے ایک شخص کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب اس نے مٹی میں ایک چھوٹا سا چمکدار زرد نقطہ دیکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرد نقطہ دیکھ کر کھدائی کرنے پر وہاں سے 1 ایک بڑا سونے کا نگٹ برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ لاکھ سے 1 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دریافت نیو ساتھ ویلز کے شمال مغربی علاقے ٹیبوبرا کے قریب واقع مانٹ اسٹیورٹ اسٹیشن سے ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری نے کئی روز تک سونے کی تلاش جاری رکھی لیکن اس دوران اسے زیادہ تر پرانی کیلیں، گھوڑوں کی نعلیں اور گولیوں کے خول جیسا بے کار دھاتی سامان ملتا رہا پھر اچانک میٹل ڈیٹیکٹر نے زمین میں دبی کسی دھاتی چیز کی نشاندہی کی

چین میں عام شخص نے اڑنے والا منفرد ہوور بورڈ تیار کرلیا

ابتدا میں یہ سگنل بہت نمایاں نہیں تھا لیکن کھدائی کے دوران ان سگنلز کی شدت بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق کھدائی کے دوران شہری کی نظر گڑھے کے درمیان موجود ایک چھوٹے سے زرد نقطے پر پڑی، مٹی ہٹانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کوارٹز کے ذرات سے ملا ہوا سونے کا ایک غیر معمولی نگٹ موجود ہے۔شہری نے اس دریافت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس نگٹ کا وزن تقریبا 1.218 کلو گرام ہے، جب کہ مکمل جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ اس میں لگ بھگ 940 گرام خالص سونا موجود ہے۔سونے کی اس دریافت کو ٹیبوبرا اسپاڈ کا نام دیا گیا ہے۔

دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، جدید تحقیق

ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ

اگلی پوسٹ
ٹرمپ کی مختصر ترین مدت کیلئے پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی
پچھلی پوسٹ
نیدرلینڈز کا 2035 تک 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان