Skip to main contentSkip to footer

ٹرمپ کی مختصر ترین مدت کیلئے پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی

ٹرمپ کی مختصر ترین مد ت کیلئے پریس سیکریٹری نے خاموشی توڑ دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق وائٹ ہاس پریس سیکریٹری کیٹی زکریا نے عہدے سے برطرفی کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ تے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وائٹ ہائوس میں عہدہ قبول کرنے یا وہاں سے ہٹائے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔کیٹی زکریا صرف 5 روز تک اس عہدے پر فائز رہیں اور 16 اکتوبر 2026 کو وائٹ ہاس سے رخصت ہو گئی تھیں۔42 سالہ کیٹی زکریا کا کہنا ہے کہ مجھے وائٹ ہائوس میں عہدہ قبول کرنے یا وہاں سے ہٹائے جانے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ رواں ماہ برطرفی کے بعد کیلیفورنیا واپس جانے والی 4 بچوں کی والدہ نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے اس مختصر مدت سے ایک اہم سبق سیکھیں۔نیو یارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹی زکریا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پیشکش قبول کرنے اور تنقید کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہنے پر فخر ہے

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات کے نتائج مشروط طور پر قبول کرنے کا عندیہ

اس تجربے نے مجھے اپنے کردار سے وفادار رہنے، اپنی ذمے داریوں پر توجہ دینے اور ناقدین کو اپنی شناخت متعین نہ کرنے دینے کا سبق دیا ہے۔واضح رہے کہ کیٹی زکریا کو 9 اکتوبر کو وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کیرولین لیویٹ کی جگہ ذمے داریاں سنبھالی تھیں، جنہوں نے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے عہدہ چھوڑ دیا تھا، تاہم 13 اکتوبر کو کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ پر تنقید ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق وہ گھبرائی ہوئی دکھائی دیں، تیار شدہ تحریر پر زیادہ انحصار کیا اور صرف 3 صحافیوں کے سوالات کے جواب دے سکیں۔بعد ازاں ان کی قانونی اہلیت پر بھی سوالات اٹھے، جب یہ بات سامنے آئی کہ وکیل ہونے کا تعارف کرانے کے باوجود انہوں نے کسی ریاست کا بار امتحان پاس نہیں کیا تھا۔کیٹی زکریا نے اپنے اس تعارف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تھی اور پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی۔

نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلیے بے چین، ٹرمپ نے روک دیا

میری حمایت نے نیتن یاہو کی شکست کو کامیابی میں بدل دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

اگلی پوسٹ
نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کیلئے کوشاں
پچھلی پوسٹ
آسٹریلوی شہری کو مٹی سے لاکھوں ڈالرز کا سونا مل گیا