Skip to main contentSkip to footer

ایشیائی اور افریقی فٹبال کی مضبوط ٹیموں کیخلاف شاہین ڈٹ گئے

ایشیائی اور افریقی فٹبال کی مضبوط ٹیموں کیخلاف شاہین ڈٹ گئے

پاکستان کی انڈر 15 ٹیم نے آذربائیجان میں جاری فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں ایک ہی روز اردن اور نائیجیریا کے خلاف شاندار مقابلہ کرتے ہوئے دونوں میچز 1ـ1 سے برابر کھیلے۔ ان نتائج کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے دو پوائنٹس حاصل کرلیے۔شاہینز نے ایشیا اور افریقہ کی مضبوط فٹبال ٹیموں کے خلاف عزم، حوصلے اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ دونوں مقابلوں میں دوسرے ہاف کے دوران پاکستان کی کارکردگی خاص طور پر نمایاں رہی۔دن کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ اردن سے ہوا، جس میں کلیم اللہ نے گول کرکے شاہینز کو برتری دلائی۔ پاکستان نے اپنے ایشیائی حریف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور میچ کے دوران مقابلے میں اپنی گرفت برقرار رکھی۔اردن نے بعد ازاں ایک گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے

اس موقع پر گیند گول کے قریب سے گزرتے ہوئے بڑی مشکل سے جال میں پہنچی۔ اس کے باوجود پاکستان نے حوصلہ نہیں ہارا اور میچ 1ـ1 سے برابر کرکے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔دن کے دوسرے مقابلے میں شاہینز کا سامنا نائیجیریا سے ہوا، جو افریقی فٹبال کی نمایاں ٹیموں میں شمار ہوتی ہے۔ پاکستان نے اس میچ میں بھی عمدہ آغاز کیا اور پہلے ہاف میں ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔نائیجیریا نے پاکستان کے گول کے سامنے کھلاڑیوں کے درمیان گیند کے لیے کشمکش کے دوران موقع سے فائدہ اٹھایا۔ گیند ڈھیلی پڑنے پر نائیجیریا کے کھلاڑی نے تیزی دکھائی اور اسے جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔برابری کے بعد بھی پاکستان نے مقابلے میں اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ اردن کے خلاف میچ کی طرح شاہینز نے دوسرے ہاف میں بھی بہتر کھیل پیش کیا اور نائیجیریا کو فیصلہ کن گول کرنے سے روکے رکھا۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا

یوں پاکستان نے دن کا دوسرا میچ بھی 1ـ1 سے برابر کرکے ایک اور قیمتی پوائنٹ حاصل کرلیا۔ایک ہی روز اردن اور نائیجیریا جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف دو ڈرا پاکستان کے نوجوان فٹبالرز کے لیے اہم کامیابی ہے۔ دونوں میچوں میں شاہینز نے ثابت کیا کہ وہ عالمی سطح پر مضبوط حریفوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پہلے ہاف میں مقابلہ کرنے کے بعد دوسرے ہاف میں بہتر کھیل پیش کرنا بھی پاکستان کی کارکردگی کا ایک نمایاں پہلو رہا۔پاکستان کے لیے 27 اکتوبر کو آرام کا دن ہوگا اور اس روز کوئی میچ شیڈول نہیں ہے۔ شاہینز 28 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں دوبارہ میدان میں اتریں گے، جہاں ابتدائی مرحلے میں ٹیموں کی کارکردگی کی بنیاد پر مزید مقابلے ہوں گے۔

پی ایس ایل، ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے

اگلی پوسٹ
سی پیک کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور لانچ کر دی گئی
پچھلی پوسٹ
سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ڈائیلاگ ضروری ہے، حیدر ہوتی