پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر پشاور اور جونئیر مسٹر پشاور باڈی بلڈنگ مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے، جن میں مینز اسپورٹس فزیک، ماسٹر اور سعید کلاسک کے ٹائٹلز کے لیے بھی تن ساز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے تک کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈویژنل صدر ملک انور زیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سعید الرحمن اور جنرل سیکرٹری عدیل خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مقابلوں کے انعقاد کے لیے 20 دسمبر کی تاریخ پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے فیصلے کے مطابق مقابلوں میں شرکت کرنے والے تن سازوں کا وزن 18 دسمبر کو اسد باچا جیم میں سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک چیک کیا جائے گا۔
پی ایس ایل، ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان
جونئیر کیٹیگری کو 60، 65 اور 70 کلوگرام کی تین کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ مسٹر پشاور کیٹیگری کے مقابلے 65، 70 اور 75 کلوگرام کی تین کلاسز میں ہوں گے۔ مینز اسپورٹس فزیک کے مقابلے 5.5، 5.7 اور 5.9 فٹ قد کی کلاسز میں منعقد ہوں گے۔ ماسٹر کیٹیگری میں شرکت کے لیے کم از کم عمر 40 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ جونئیر کیٹیگری میں حصہ لینے والے تن سازوں کی عمر 23 سال تک ہونی چاہیے۔ مسٹر کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماسٹر کیٹیگری میں بھی حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔مقابلوں کے لیے ججز پینل میں نیشنل چیمپئن بلال اختر، ملک خانزیب، ہزارہ سے وسیم خان، ملاکنڈ سے سعید اقبال اور خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عدیل خان شامل ہوں گے۔منتظمین کے مطابق مقابلوں کا مقصد تن سازی کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور صوبے میں باڈی بلڈنگ کے کھیل کو مزید ترقی دینا ہے۔
430 رنز کا تعاقب، سری لنکا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا
سہ ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا

