Skip to main contentSkip to footer

سہ ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا

سہ ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا

سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ پاکستانی ٹیم خواتین میں چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے گلابی رنگ کی کِٹ پہن کر میدان میں اتری ۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47 ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا ہدف پورا کرلیا۔اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن کو 4 رنز پر پویلین بھیج دیا، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی نے ہی تیسرے اوور میں جو روٹ کو بھی 5 رنز پر کیچ آئوٹ کیا جبکہ پانچویں اوور کے دوران ہیری بروک بھی رن آئوٹ ہوگئے۔انگلینڈ ٹیم کی چوتھی وکٹ بولر حارث رئوف نے حاصل کی اور 52 رنز پر انگلش ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے۔

پی ایس ایل، ڈائریکٹ سائننگ، آکشن اور ایونٹ کی تاریخ کا اعلان

52 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے باوجود انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے بھرپور مزاحمت کی اور 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ سیم کرن 42 اور گس آکنٹسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ان کے علاوہ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 جب کہ حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں بھی پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔فخر زمان 10، صائم ایوب 6 اور بابر اعظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سعد بیگ نے 32 اور سلمان آغا نے 26 رنز بنائے، حسن نواز 15 رنز بناسکے۔اس موقع پر آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے بازی پلٹ دی اور ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری بنا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلوادی۔ اس موقع پر حارث رئوف نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وکٹ کو سنبھالے رکھا۔ آخری وکٹ کی شراکت میں شاداب اور حارث نے 89 رنز بنائے۔97 رنز کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ دے دیا تھا تاہم ریویو میں وہ ناٹ آئوٹ قرار دیئے گئے۔48 ویں اوور میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ حارث رئوف 7 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

عمران خان سٹیڈیم کا نام دوبارہ ارباب نیاز سٹیڈیم رکھنے پر غور

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی انگلینڈ کے خلاف اعصاب شکن مقابلے میں ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، شاداب خان کو شاندار سنچری اسکور کرنے اور حارث رف کے ساتھ آخری وکٹ کی فیصلہ کن شراکت پر مبارک باد دی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے عزم، حوصلے اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔ صدر نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اور کھلاڑیوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کو سراہا۔انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاباش ٹیم پاکستان! انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مارخور ہنٹنگ پرمٹس کی بولیاں 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میچ میں ہر رن، ہر وکٹ اور ہر کیچ نے پاکستانی کھلاڑیوں کے عزم، نظم و ضبط اور بھرپور مقابلہ کرنے کے جذبے کی عکاسی کی۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان اور حارث کے درمیان آخری وکٹ کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا جبکہ شاداب خان کی شاندار سنچری غیرمعمولی کارکردگی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آج رات لاہور کے کرکٹ شائقین کا جوش و خروش دراصل پوری قوم کی آواز تھا۔ قومی کھلاڑیوں نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل فخر اور خوشی سے بھر دیے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنانے اور ملکی میدانوں کو عالمی معیار کی بین الاقوامی کرکٹ کا بہترین میزبان بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔

 

430 رنز کا تعاقب، سری لنکا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

اگلی پوسٹ
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر ڈرون حملہ ،3افراد شہید
پچھلی پوسٹ
مری میں افسوسناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق