Skip to main contentSkip to footer

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر ڈرون حملہ ،3افراد شہید

Israel air defense system overwhelmed Tel Aviv

غزہ شہر کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 افراد شہید جبکہ8 زخمی ہوگئے، ہسپتال انتظامیہ اور یونیورسٹی کے عملے نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز حملے کے وقت یونیورسٹی میں طلبہ کی کلاسز جاری تھیں، یونیورسٹی کے عملے سے وابستہ دو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد انتظامی عملے کے ارکان تھے جبکہ زخمیوں میں طلبہ بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت تعلیم نے یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر عالمی برادری کی خاموشی ایسے واقعات کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اسرائیل نے 17 ہزار فلسطینیوں کو علاج تک رسائی سے روک دیا

وزارت تعلیم کے مطابق غزہ کا اعلی تعلیمی شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور جنگ کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کی 95 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی پر حملہ تعلیمی شعبے کو نشانہ بنانے کے مسلسل واقعات کا حصہ ہے۔ گزشتہ چھ روز کے دوران بھی اسرائیلی حملوں میں 10 طلبہ اور اساتذہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز غزہ کے دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوئے۔یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیخ حمد بن خلیفہ، غزہ کا محاصرہ توڑنے والے عرب رہنما

امریکہ ایران میں اہداف کی نئی فہرست تیار کرنے لگا

اگلی پوسٹ
پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
پچھلی پوسٹ
سہ ملکی ون ڈے سیریز ، پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرادیا