Skip to main contentSkip to footer

ایران نے پاکستان کیساتھ سرحدیں بند کرنے کی خبرمستردکردی

ایران نے پاکستان کیساتھ سرحدیں بند کرنے کی خبرمستردکردی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے سرحدیں بند کرنے کی خبریں درست نہیں، ایران کی جانب سے پاکستان کو ایرانی اشیا کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں۔ اپنے بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایل پی جی سمیت ایرانی اشیا کی پاکستان برآمد پر کوئی پابندی نہیں، ایران کی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں، موجودہ حالات میں پاکستان کیساتھ سرحدیں بند کرنا ایران کے مفاد میں نہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ای فارم طریقہ کار میں تبدیلی سے ایران سے سامان کی ترسیل متاثر ہوئی، ایران سے پاکستان سامان بھیجنے میں تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے

امریکا کا ایمرجنسی عملے کے سوا باقی سب کو فوری سعودیہ چھوڑنے کا حکم

ای فارم طریقہ کار سے متعلق مسئلے کے حل کے لیے پاکستان سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی لے جانے والے کئی سو ٹرک رمدان بارڈر سے گبد میں داخل ہوئے، ایل پی جی سے لدے ٹرک کئی ہفتوں سے پاکستان کی طرف سے کلیئرنس کے منتظر ہیں، ایل پی جی ٹرکوں کی کلیئرنس نہ ہونے سے دو طرفہ تجارت متاثر ہو رہی ہے۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران پاکستان سرحدی تجارت اعلی سطح پر طے پانے والے دو طرفہ معاہدوں کا حصہ ہے، ایران دو طرفہ تجارت کے فروغ اور مشکلات کے حل کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کے ساتھ قریبی رابطوں سے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ایران پاکستان کے درمیان تجارت دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے۔

 

غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر ڈرون حملہ ،3افراد شہید

اگلی پوسٹ
باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے 20 دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوں گے
پچھلی پوسٹ
پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری