Skip to main contentSkip to footer

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے دروازے اب بھی کھلے ہیں مگر یہ غیرمشروط ہوں گے، نئے صوبوں کے معاملے پر اکتوبر میں بحث ہوتی نظر نہیں آرہی، حکومت موجودہ سیٹ اپ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی بہبود کے لیے بھی کام کرے گی، ہماری پہلی ترجیح خیبرپختونخوا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنرراج اور ایمرجنسی دونوں تقریباً ایک ہی ہیں، آرٹیکل 232 اور 234 وفاق کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ صوبائی حکومت کا اختیار استعمال کرسکے۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر اکتوبر میں بحث ہوتی نظر نہیں آرہی ہے، مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں لیکن یہ غیرمشروط ہوں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ پی ٹی آئی شرط رکھے کہ پہلے گورنرراج ختم کریں

سکول کی عمارت انتہائی مخدوش تھی، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف

مذاکرات میں یہ بات نہیں مانیں گے کہ موجودہ اقدامات واپس لیے جائیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف اسلام آباد میں جو مقدمات درج ہیں ان میں گرفتاری ہونی چاہیے، اسلام آبادکی نئی جیل میں سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اکٹھے نہیں ہوسکتے ہیں کیونکہ ایک جیل میں ددنوں ہوں بھی تو دونوں اکٹھے نہیں ہوتے، حکومت موجودہ سیٹ اپ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی بہبود کے لیے بھی کام کرے گی، ہماری پہلی ترجیح خیبرپختونخوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم پرانی دہشت گردی کی بات نہیں کر رہے ہیں ، ہم اس دہشت گردی کی بات کر رہے ہیں جو بھارت اس وقت ہمارے ملک میں پھیلا رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بھارت سندور2جاری رکھے ہوئے ہے، صوبائی حکومت کو بارہا دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرنے کا کہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا نہ کرنے پر ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔

وہ مسلمان جنہوں نے میت جلانے کی وصیت کی

سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے تو کہا تھا وہ 20لاکھ لوگوں کے ساتھ آئیں گے، ہوسکتا ہے اس وقت بھی سہیل آفریدی 20لاکھ لوگوں میں موجود ہوں یا ان کی گنتی کر رہے ہوں۔وزیراعظم کے مشیر نے بتایا کہ سہیل آفریدی کی کابینہ کے چند لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا گورنرخیبرپختونخوا کا بیان سنا ہے، سہیل آفریدی کو اپنے خلاف دائر مقدمات میں ضمانت کروانی چاہیے اور ان کا سامنا کرنا چاہیے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی (آج) آخری تاریخ

اگلی پوسٹ
مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی
پچھلی پوسٹ
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی (آج) آخری تاریخ