Skip to main contentSkip to footer

گورنر فیصل کنڈی کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

گورنر فیصل کنڈی کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا- اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈوائزری کونسل کے اراکین، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

علی امین سہیل آفریدی پر برہم، بکائو مال کہنے پر آپے سے باہر

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے دیرینہ مسائل، خواہ ان کا تعلق تعلیم، صحت یا شہروں میں معیارِ زندگی سے ہو، ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی- کیونکہ ان تمام امور کا براہِ راست تعلق عوامی کی سیکورٹی اور پائیدار امن کے ساتھ ہے۔ اگر چہ ، یہ پہلو ماضی میں نظر انداز ہوتا رہا ہے ۔اجلاس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فورم نے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مربوط، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صوابی میں ایم پی اے عبد الکریم تور ڈھیر کے گھر اور حجرے پر فائرنگ، بھائی اغوا

فورم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔فورم نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی عملی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان اداروں کو جدید آلات، ضروری گاڑیوں، بکتر بند گاڑیوں، مؤثر اسلحے اور مطلوبہ نفری سمیت تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور صوبے میں امن و امان کا قیام تمام ریاستی اداروں کا مشترکہ مقصد اور اولین ترجیح ہے، جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 گورنر راج کے بعد انتظامی و قانونی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی، اے جی آفس کے 57 افسر برطرف

اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے، سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور پسماندہ و متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی کوششیں جاری رکھیں گے- اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری خدمات کی عوام کی دہلیز تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں عوامی تجاویز، ضروریات اور مقامی ترجیحات کو پالیسی سازی اور عملی اقدامات کا حصہ بنایا جائے گا-

پشاور مکمل سیل، کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے گئے، تعلیمی ادارے بھی بند

پچھلی پوسٹ
 گورنر راج کے بعد انتظامی و قانونی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی، اے جی آفس کے 57 افسر برطرف