Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات

خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات

خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دستاویز میں سنگین انکشافات سامنے آگئے۔دستاویز کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ میں بدانتظامی عروج پر ہے جبکہ جدید منصوبہ بندی اور جامع ڈیٹا کا فقدان ہے۔دستاویز میں خیبرپختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذیلی اداروں کے درمیان کوارڈینیشن نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔دستاویز کے مطابق روٹ پرمٹ کی ضرورت اور جاری کرنے کی گنجائش سے متعلق منظم ڈیٹا موجود نہیں، جبکہ روٹ پرمٹ کے باوجود سڑکوں پر ٹریفک قوانین کا موثر نفاذ نہیں ہو رہا۔

خیبر پختونخوا میں 43ارب 51کروڑ کے 3پن بجلی منصوبوں پر پیشرفت جاری

مقررہ مدت پوری کرنے والی دہائیوں پرانی گاڑیاں بھی تاحال سڑکوں پر موجود ہیں۔دستاویز میں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے نظام کو بھی مشکلات کا شکار قرار دیا گیا ہے۔ جدید آلات اور عملے کی کمی کے باعث گاڑیوں کی فٹنس جانچ کا نظام متاثر ہے، جبکہ گاڑیوں کی بڑھتی تعداد کے مقابلے میں موٹر وہیکل ایگزامینرز کی شدید کمی ہے۔دستاویز کے مطابق ٹرانسپورٹ کرایوں کا تعین ایندھن، مہنگائی اور آپریشنل اخراجات سے منسلک نہیں، جبکہ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطہ بھی ناکافی قرار دیا گیا ہے۔شہری ٹرانسپورٹ منصوبہ بندی میں مختلف محکموں کے درمیان عدم ہم آہنگی بھی سامنے آئی ہے۔ جامع اور قابلِ اعتماد ڈیٹا کی کمی سے شہری ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ نظام میں ڈیٹا کی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ سازی اور نگرانی بھی متاثر ہے۔

اگست میں دہشتگردی کی لہر میں 38فیصد اضافہ، 158 افراد شہید

 

ستائیس ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا ،سہیل آفریدی

Next Post
نیپال سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 1,301ہوگئی
Previous Post
ستائیس ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا ،سہیل آفریدی