وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ بلیو پاسپورٹس بیورو کریٹس کے ہیں،جب بھی ہم ویزا فری کرنے کی بات کرتے ہیں، دوسرے ممالک کے حکام ہم سے بلیو پاسپورٹس کی تعداد پوچھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت ہوا ۔اجلاس میں سینیٹر عابد شیر علی نے بتایا کہ میری فیملی کے پاسپورٹ بنانے کے لیے مجھ سے این او سی مانگاگیا۔ میں پاسپورٹ آفس خود گیا، لیکن عملے کی جانب سے کہا گیا کہ این او سی لازمی ہے۔ عملے نے کہا کہ وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ این او سی ضروری ہے۔ڈی جی پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی فیملی کا ڈیٹا وزارت داخلہ کو بھجواتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جب بھی ہم ویزا فری کرنے کی بات کرتے ہیں
نادرا پاک آئی ڈی ایپ میں نئے زبردست فیچرز متعارف
دوسرے ممالک کے حکام ہم سے بلیو پاسپورٹس کی تعداد پوچھتے ہیں۔ ہم ان کو 75 ہزار بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 30 ہزار بلیو پاسپورٹ ہم نے کم کیے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ بلیو پاسپورٹس بیورو کریٹس کے ہیں۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں رہائشی علاقوں میں ہاسٹلز کی سرگرمیوں کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلز کو فوری ختم کیا جائے۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ سی ڈی اے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس پر کارروائی کریں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ غیر قانونی ہاسٹلز کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے، جیسے کی ہدایات ملی کارروائی کریں گے۔ اس معاملے میں 100 فیصد کارروائی کریں گے، تاہم معاملہ ہائی کورٹ میں ہے۔علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف بی آر حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
نیپال ،تباہ کن سیلاب سے ہلاکتیں 1100سے تجاوز کرگئیں
اجلاس میں ایف بی آر حکام کے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا۔ کمیٹی نے ضبط شدہ سامان کے استعمال پر سوالات اٹھائے۔ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سگریٹ چوری کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں سب کمیٹی کی رپورٹ پر بات کریں گے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف بی آر حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ بتایا گیا کہ نئی گاڑیاں نہیں خریدی گئیں، اس وجہ سے ضبط شدہ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ جب ایک ہزار گاڑیاں نئی خریدی گئی ہیں تو پھر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کیوں استعمال کی جارہی ہیں؟۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ رولز کے تحت ضبط شدہ گاڑیاں حکومتی ملکیت ہوتی ہیں۔ کچھ گاڑیاں کٹ اینڈ ویلڈ ہوتی ہیں جو نیلام نہیں کی جاسکتیں۔چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ جب نئی گاڑیاں آگئی ہیں تو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کیوں استعمال ہورہی ہیں؟۔سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تو نیلام کرنی چاہییں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ضبط شدہ سامان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کل کو سونا پکڑا جائے تو کیا اسے بھی استعمال کرنا شروع کردیں گے؟۔
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 8فروری 2027کوہوگا

