Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا میں 21 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں 21 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔راولپنڈی میں نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔ نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، نالہ لئی میں گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی ۔ نالہ لئی کے کنارے پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پیرودھائی میں نالہ لئی کے پل پر لگے ایمرجنسی الارم خراب ہو گئے ، جس کے باعث نشیبی علاقے کے مکینوں کو نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا علم نہ ہو سکا۔شدید بارش کے باعث پیرودھائی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، محلہ صفدر آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا

دنیا کی سب سے بڑی تنظیمِ نو، انڈونیشیا کا 750سرکاری ادارے بند کرنیکا اعلان

 

جس سے قیمتی سامان خراب ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے ایک مقام پر گھر میں محصور 4 افراد کو محفوظ جگہ منتقل کر دیا ۔ جاوید کالونی ، مسلم کالونی ، آریہ محلہ ، رحیم آباد ، صادق آباد اور دیگر نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 144 ملی میٹر اور بوکرا میں 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، راولپنڈی اسلام آباد میں اوسط 95 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ پر اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ رواں مون سون سیزن کا یہ سب سے ہیوی اسپیل ہے، مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے

شدید گرمی نوجوانوں کی ذہنی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

 

مری روڈ ڈھوگ کھبا، جامع مسجد روڈ و دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، جب کہ واسا کی ہیوی مشینری اور عملہ نکاسء آب کے آپریشن میں مصروف ہے، ایسے میں جاوید کالونی، ندیم کالونی اور مسلم کالونی کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 21 اگست تک تیز بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ پشاور، مردان ، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بادل برسنے کی توقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے 

ہری پور اور ایبٹ آباد کو خیبرپختونخوا سے الگ کرنے کا منصوبہ

 

ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے، دریائوں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور سیاح بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ادھر فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم، کالاباغ ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں ۔ملک کے باقی دریائو ں میں صورتحال معمول پر ہے۔

 

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان

Next Post
ٹرمپ کے جنگ بندی کیلئے پاسداران انقلاب کیساتھ خفیہ رابطوں کا انکشاف
Previous Post
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان