Skip to main contentSkip to footer

سرحد چیمبر نے سی این جی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

سرحد چیمبر نے سی این جی سٹیشنز بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سی این جی بند کرنے کے حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی سٹیشنز کی بندش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام پھر کر سڑکوں کی بندش پر مجبور ہوجائیں گے ،امن و امان کے مسائل پیدا ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

اس سلسلے میں سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین الحاج پرویز خٹک اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف کی اپنے اپنے وفد کے ہمراہ ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں سی این جی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے کہا کہ سی این جی سٹیشنز بند کرکے رکشہ ،ٹیکسی ڈرائیورز اور سی این جی سٹیشنز سے وابستہ دیگر کاروبار کرنے والے غریب محنت کشوں سے ان کے منہ کا نوالہ چھین لینے کے مترادف ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف خیبرپختونخوا گذشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی اور سیلاب جیسے آفات کی شکار رہی دوسری جانب صوبے میں قائم صنعتی بستیاں صنعتی قبرستان بن کر رہ گئے ہیں، پڑوسی ملک کا بارڈر بند ہے خیبرپختونخوا میں کاروبار زندگی مفلوج ہے ایسے حالات میں سی این جی سٹیشنز ہی کاروبار زندگی ،یا کسی غریب کے گھر کا چولہا جلانے کیلئے سی این جی سٹیشنز ہی امید کی کرن ہے جس کو حکومت وقت بند کرکے ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے

انہوں نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سی این جی سٹیشنز ایک صنعت کی سی حیثیت حاصل کرچکی ہے جس کو بند کرنا صنعت کو بند کرنے کے زمرے میں آتا ہے ۔الحاج پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کئی ماہ سے بین الاقوامی سطح پر مسائل تھے لیکن ہمارے اپنے صوبے کی گیس بھی تو موجود ہے اور کی پیداوار میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنی ہی قوم کو دیوار کے ساتھ مت لگائیں

انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ قوم ان حکمرانوں کی عوام دشمن اور غریب کش پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اس لئے وہ جلد از جلد سی این جی سٹیشنز چالو کراکر عوامی غضب سے بچے۔

 

 

مزید پڑھیں

سرحد چیمبر کی پرنٹرز اینڈ پبلشرز کے مسائل حل کر انے کی یقین دہانی

Next Post
چین میں ہاتھوں اور پیروں سے محروم دنیا کی مضبوط ترین ماں
Previous Post
سرحد چیمبر کی پرنٹرز اینڈ پبلشرز کے مسائل حل کر انے کی یقین دہانی