سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پرنٹرز اینڈ پبلشرزانڈسٹری سے وابستہ تاجروں کے مسا ئل کو متعلقہ حکومتی اداروں کیساتھ موثر انداز میں ا ْٹھا کر حل کر انے کی مکمل یقین دہا نی کی ہے۔ گذشتہ روز جھنگی محلہ پشاور کے پرنٹرز اور پبلشرز کے ایک وفد کی سرحد چیمبر کے صدر جنیدا لطا ف سے ایو ان صنعت و تجا رت میں اہم ملاقا ت کی ۔ وفد کی قیا دت چیر مین انجمن تاجران ضلع پشاور شوکت علی خان کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر ا ر اکین میں پر نٹر ایسو سی ا یشن کے صدر ظفر خٹک، جنر ل سیکر ٹر ی سیلم ا لر حمن،لیگل ا یڈ و ائز فخر ز ما ن اور شوکت علی، مراد خان،، عقیل کیانی، عمر شاہ، طفیل، امین خان، عزیز خان اور پرنٹرز اور پبلشنرز انڈسٹری سے وابستہ افر اد اورعہدیداران اور تاجر برادری شامل تھے۔
اجلاس کے دو ران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، سا بق نا ئب صدر سرحد چیمبر جا و ید اختر، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن گل زمان اور دیگر بھی مو جو دتھے۔ جرگہ نے اجلاس کو پرنٹنگ انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا جس میں زیادہ تر محکمہ اوقاف ، خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹینڈرز میں مقامی بولی دہندگان کو نظر انداز کرنا، قصہ خوانی بازار میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، قرآن پاک کی طباعت میں کم گرام پیپر کا استعمال، سیکیورٹی سمیت دیگر مسائل سر فہر ست تھے ۔
پشاور کے تاجروں نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز2013 میں مجوزہ ترامیم مستردکردیں
اجلا س میں ندیم ٹریڈ سنٹر میں وا قع پر نٹنگ پریس ما لکا ن کو حر ا سا ں اور پگڑ ی دا روں ، خریدوفروخت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور سخت موقف اختیار کیا گیا کہ تاجر کسی مافیا کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ندیم ٹریڈ سنٹر میں دکانوں اور پر نٹنگ پر یس کے دفا ع کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ تاجروں نے بتایا کہ دو دہا ئیو ں سے زیا دہ انہوں نے ندیم ٹریڈ سنٹر میں پگڑی کی بنیاد پر دکانیں خریدی تھیں اب کچھ بااثر گروہ ان کی دکانوں پر قبضہ کرنے کیلئے انھیں مختلف طر یقو ں سے در ا دھمکا ر ہے ہیں اور دکانوں کی خریدوفروخت کیلئے پلا زہ میں پینافلیکس آویزاں کیا ہے جو کہ مکمل طور پر ‘غیر قانونی’ ا قدا م ہے۔
انھو ں نے مافیا کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم کیا ہے۔اس موقع پر چیر مین انجمن تاجران ضلع پشاور شوکت علی خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے ندیم ٹریڈ سینٹر پر غیر قانونی قبضے پر شدید تحفظا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا تاجر برادری کو اس سنگین اور تشویشناک مسئلے کو محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں سرحد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو موجودہ حالات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ندیم ٹریڈ سنٹر میں دکانوں پر قبضے کی کوشش کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا اور یقین دلایا کہ سرحد چیمبر متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس معاملے کو متعلقہ حلقوں سے موثر انداز میں اٹھایا جائے گا۔
سرحد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے پرنٹرز اینڈ پبلشرزانڈسٹری کے دیگر مسا ئل کو متعلقہ اتھا ر ٹیز کے سا تھ مو ثر ا ند ا ز میں ا ْٹھا کر حل کر انے کی یقین دہا نی کی ہے۔سرحد چیمبر کے صدر جنیدا لطاف نے محکمہ پو لیس، بالخصو ص ا نسپکٹر جنر ل ا ف پولیس،خیبر پختو نخوا ، کیپٹل سٹی پو لیس ا فیسر (سی سی پی ا و)،ایس ایس پی ا پر یشن اور دیگر سیکورٹی ا داروں کی جا نب سے شہر بھر میں قبضہ ما فیا کے خلاف آ پر یشن اور مو ثر و منظم کاروائیو ں کو سراہا ہے اور اپیل کی ہے کہ ندیم ٹریڈ سنٹر میں دکانوں پر قبضے کر نے و الے افرا د کے خلاف بھی بر و قت و مو ثر کا رو ائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔

