فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ میں اسپین نے ارجنٹائن کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، تاہم پورے ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن کی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا رہا اور فائنل میں شکست کے بعد ان کی ہار کا باقاعدہ جشن منایا گیا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ارجنٹائن کی ہار پر دلچسپ میمز کا سلسلہ جاری رہا۔ ارجنٹائن کی ٹیم چوتھی جب کہ اسپین دوسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتری تھی۔ اس میچ میں لیونل میسی ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کی لیکن نہ تو ان کا اور نہ ہی ان کی ٹیم کا خواب پورا ہوسکا۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ارجنٹائن کی شکست پر متعدد صارفین نے اپنی پوسٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا تو کئی لوگوں نے مزاحیہ میمز پوسٹ بھی شئیر کیں۔
سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار کیوں ہوئی؟
ایک صارف نے ایکس پر کسی فلمی سین کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ اسپین نے ارجنٹائن کے دہشت کے راج کا خاتمہ کر دیا۔ دوسرے صارف نے بھی ایک فلمی منظر کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک اداکار کو اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات بیتاتے ہوئے دکھایا گیا، ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ زندگی ایسی ہوگئی، کیونکہ ارجنٹائن ورلڈ کپ ہار گیا اور اینزو (ارجنٹائن کے فٹبالر) کو ریڈ کارڈ مل گیا۔ایک اور ایکس صارف نے ارجنٹائن کو ٹرول کرتے ہوئے میم ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ارجنٹائن کی شکست کے بعد زندگی کا احساس۔ایک پرتگالی فٹبال فین نے فائنل میچ ہارنے پر لیونل میسی کی آبدیدہ ہوتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس پر مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ کیمرہ مین تنخواہ میں اضافے کا حقدار ہے، اس نے کمال کر دکھایا۔اسپین اور ارجنٹائن کے فائنل سے قبل چند تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں، جس میں لیونل میسی اسپین کے آج کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے اور باتھ ٹپ میں انہیں نہلا رہے تھے
ارجنٹا ئن کو اب تک 88فائولز پر 9یلوکارڈ ملے، ڈسپلن کے اعدادوشمار سامنے آگئے
اس دوران لامین 5 ماہ کے تھے، تاہم اب ایک مزاحیہ اے آئی ویڈیو سامنے آئی جس میں لامین یامال کو میسی کو نہلاتے ہوئے دکھایا گیا جو ارجنٹائن کی ٹیم کی شکست پر انہیں ٹرول کرنے کا ثبوت ہے۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین کا انتظام کیا گیا تھا جہاں کئی فیملیز نے ایک ساتھ بیٹھ کر اسپین اور ارجنٹائن کا میچ دیکھا۔ایک صارف نے اسپین کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والے مداحوں کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں جشن مناتے دکھایا گیا۔دوسری جانب اطلاعات سامنے آئیں کہ ارجنٹائن کے فائنل ہارنے پر ملک میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس نے لاٹھی
چارج کیا۔
رونالڈو، لیونل میسی، نیمار، اپنے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے
فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی ہی ٹیم کیخلاف گولز کی تعداد7ہوگئی

